حقیقةُ الوحی

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 271 of 830

حقیقةُ الوحی — Page 271

روحانی خزائن جلد ۲۲ ۲۷۱ حقيقة الوحى ۲۵ منصوبے کریں گے اور یہ امر کہ قوم میں سے مخالف پیدا ہو جائیں گے اور بڑی بڑی شرارت ۲۵۹ کریں گے یہ ایک پیشگوئی ہے کیونکہ یہ خبر براہین احمدیہ میں درج ہے جس کو پچیس برس کا عرصہ گزر گیا ہے اور اُس وقت قوم میں سے میرا کوئی مخالف نہ تھا کیونکہ ابھی تو براہین احمد یہ بھی شائع نہ ہوئی تھی پھر مخالفت کی کیا وجہ تھی ۔ پس بلا شبہ یہ خبر کہ کسی زمانہ میں ایسے دشمن جانی پیدا ہو جائیں گے جو پہلے اخوت اسلامی کی وجہ سے بھائیوں کے طور پر تھے یہ ایک امرغیب ہے جو خدا نے قبل از وقوع ظاہر کیا اور براہین احمد یہ میں لکھا گیا (۲) دوسرا امر غیب اس پیشگوئی میں یہ ہے کہ اس مخالفت کا یہ انجام بتا دیا ہے که آخر کار وہ دشمن خائب و خاسر ر ہیں گے اور بہتیرے اُن میں سے یوسف کے بھائیوں کی طرح رجوع کریں گے اور اُس وقت خدا اس عاجز کو یوسف کی طرح تاج عزت پہنائے گا اور وہ عظمت اور بزرگی بخشے گا جس کی کسی کو توقع نہ تھی چنانچہ بہت سا حصہ اس پیشگوئی کا پورا ہو چکا ہے کیونکہ ایسے دشمن پیدا ہو گئے جو میرا استیصال چاہتے ہیں اور در حقیقت یہ لوگ اپنے بدا رادے میں یوسف کے بھائیوں سے بھی بُرے ہیں ۔ سو خدا نے کئی لاکھ انسان میرے تابع کر کے اور مجھے ایک خاص عزت اور عظمت بخش کر اُن کو ذلیل کیا اور وہ وقت آتا ہے کہ اس سے بڑھ کر خدا تعالیٰ میری شان ظاہر کرے گا اور بڑے بڑے مخالفوں میں سے جو سعید ہیں اُن کو کہنا پڑے گا کہ ربنا اغفر لنا انا كنا خاطئين ۔ اور کہنا پڑے گا کہ تالله لقد اثرک الله علينا ۔ ۱۱۰ نشان۔ براہین احمدیہ کی یہ پیشگوئی انا اعطیناک الکوثر ۔ ثلة من الاولين و قلة من الآخرين دیکھو براہین احمدیہ صفحہ ۵۵۶۔ ( ترجمہ ) ہم ایک کثیر جماعت تجھے عطا کریں گے۔ اول ایک پہلا گروہ جو آفات کے نزول سے پہلے ایمان لائیں گے۔ دوم دوسرا گروہ جو قہری نشانوں کے بعد ایمان لائیں گے ۔ ہم کئی مرتبہ لکھ چکے ہیں کہ جس قدر براہین احمدیہ میں پیشگوئیاں ہیں اُن پر پچیس برس گزر گئے ہیں اور وہ اُس زمانہ کی پیشگوئیاں ہیں جبکہ میرے ساتھ ایک انسان بھی نہ تھا اگر یہ بیان غلط ہے تو گویا میرا تمام دعوئی باطل ہے۔ پس واضح ہو