حقیقةُ الوحی

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 224 of 830

حقیقةُ الوحی — Page 224

روحانی خزائن جلد ۲۲ ۲۲۴ حقيقة الوحى ایک ناگہانی موت سے قصور میں گزر گئے ۔ اوّل بے ہوش رہے پھر ایک دفعہ غشی طاری ہو گئی۔ پھر اس نا پائدار دنیا سے کوچ کیا اور اُن کی موت اور اس الہام میں صرف ہیں بائیں دن کا فرق تھا۔ ۲۵ ۔ پچیسواں نشان - کرم دین جہلمی کے اُس مقدمہ فوجداری کی نسبت پیشگوئی ہے جو اُس نے جہلم میں مجھ پر دائر کیا تھا جس پیشگوئی کے یہ الفاظ خدا تعالیٰ کی طرف سے تھے رَبِّ كُلُّ شَيْءٍ خَادِمُک رَبِّ فَاحْفَظْنِي وَانْصُرْنِي وَارْحَمْنِی اور دوسرے الہامات بھی تھے جن میں بریت کا وعدہ تھا۔ چنانچہ خدا تعالیٰ نے اس مقدمہ سے مجھ کو بری کر دیا۔ ۲۶۔ چھبیسواں نشان - کرم دین جہلمی کے اس مقدمہ فوجداری میں میری بریت ہے جو گورداسپور میں چند ولال اور آتما رام مجسٹریٹ کی عدالت میں میرے پر دائر تھا اور پیشگوئی میں بتلایا گیا تھا کہ آخر بریت ہوگی ۔ چنانچہ میں بری ہوا۔ ۲۷ ۔ ستائیسواں نشان۔ کرم دین جہلمی کی سزایابی کی نسبت پیشگوئی ہے جس کی رو سے آخر وہ سزا پا گیا دیکھو میری کتاب مواهب الرحمان صفحہ ۱۲۹ سطر ۸ یہ تینوں پیشگوئیاں بڑی تفصیل کے ساتھ مواہب الرحمان میں درج ہیں اور یہ کتاب مواہب الرحمان اُس وقت تالیف ہو کر شائع کی گئی تھی جبکہ پیشگوئی کا کوئی انجام معلوم نہ تھا پیشگوئی کی عبارت یہ ہے جو کتاب موصوف میں شائع ہوئی ۔ و من آياتي ما انبأنى العليم الحكيم في امر رجل لئيم ۔ وبهتانه العظيم واوحى الى انه يريد ان يتخطف عرضك۔ ثم يجعل نفسه غرضک۔ وارانی فيه رؤيا ثلث مرات واراني ان العدوّ اعد لذالك ثلاثة حماة لتوهين و اعنات ورئيت كأني احضرت محاكمة كالماخوذين ورئيت ان اخر امری نجات بفضل ربّ العلمين۔ ولو بعد حين۔ و بُشِّرتُ أنّ البلاء يرد على عدوى الكذاب المهين۔ فـاشـعـت كلما رأيت والهمت قبل ظهوره في جريدة يسمى الحكم ۲۱۵) وفي جريدة اخرى يُسمّى البدر۔ ثم قعدت كالمنتظرين۔ وما مر على مارئيت الا سنة فاذا اظهر قدر الله على يد عدوّ مبين اســمــه كــرم الــديــن۔۔۔۔