حقیقةُ الوحی — Page 212
روحانی خزائن جلد ۲۲ ۲۱۲ حقيقة الوحى هَلْ كُنْتُ إِلَّا بَشَرً ا رَسُولًا کو پیروں کے نیچے رکھ کر رفع جسمانی ہونے کے قائل ہیں اور مجھے کہتے ہیں کہ یہ دجال ہے کیونکہ لکھا ہے کہ تمیں دجال آئیں گے وہ نہیں سوچتے کہ اگر تمیں دجال آنے والے تھے تو اس حساب کی رو سے ہر ایک دجال کے مقابل پر تھیں مسیح بھی تو چاہیے تھے یہ کیا غضب ہے کہ دجال تو تمھیں آگئے مگر مسیح ایک بھی نہ آیا۔ یہ اُمت کیسی بد قسمت ہے کہ اس کے حصہ میں دجال ہی رہ گئے اور سچے مسیح کا منہ دیکھنا اب تک نصیب نہ ہوا حالانکہ اسرائیلی سلسلہ میں تو صد ہا نبی آئے تھے۔ غرض جس سلسلہ میں عبداللطیف شہید جیسے صادق اور ملہم خدا نے پیدا کئے جنہوں نے جان بھی اس راہ میں قربان کر دی اور خدا سے الہام پا کر میری تصدیق کی ایسے سلسلہ پر اعتراض کرنا کیا یہ تقویٰ میں داخل ہے ایک پارسا طبع صالح اہل علم کا ایک جھوٹے انسان کے لئے اس قدر عاشقانہ جوش کب ہو سکتا ہے۔ کس بہر کسے سرندہد جان نفشاند عشق است که این کار بصد صدق کناند ۲۰۴ عشق است که در آتش سوزاں بنشاند عشق است که بر خاک مذلت غلطاند بے عشق دلے پاک شود من نپذیرم عشق است کریں دام بیکدم بر ہاند صاحبزادہ مولوی عبد اللطیف شہید نے اپنے خون کے ساتھ سچائی کی گواہی دی الاستقامت فوق الکرامت مگر آج کل کے اکثر علماء کا یہ قاعدہ ہے کہ دو دور و پیہ سے اُن کے فتوے بدل جاتے ہیں اور اُن کی باتیں خدا کے خوف سے نہیں بلکہ نفس کے جوش سے ہوتی ہیں لیکن عبد اللطیف شہید مرحوم وہ صادق اور متقی خدا کا بندہ تھا جس نے خدا کی راہ میں نہ اپنی بیوی کی پروا کی نہ بچوں کی نہ اپنی جان عزیز کی ۔ یہ لوگ ہیں جو حقانی علماء ہیں جن کے اقوال و اعمال پیروی کے لائق ہیں جنہوں نے اخیر تک خدا کی راہ میں اپنا صدق نباہ دیا۔ از بندگان نفس ره آں یگان مپرس ہر جا کہ گرد خاست سوارے دران بجو آن کس که هست از پئے آن یار بے قرار رو محبتش گزین و قرارے دران بجو بنی اسرائیل: ۹۴