حقیقةُ الوحی

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 93 of 830

حقیقةُ الوحی — Page 93

روحانی خزائن جلد ۲۲ ۹۳ حقيقة الوحى سننجیک - سنعلیک - ساکرمک اکرامًا عجبًا - أريحك ہم تجھے نجات دیں گے۔ ہم تجھے غالب کریں گے اور میں تجھے ایسی بزرگی دوں گا جس سے لوگ تعجب میں پڑیں گے۔ میں تجھے آرام دوں گا ولا أجيحك و اخرج منك قومــا ـ ولك نـــــری ایــــات اور تیرا نام نہیں مٹاؤں گا اور تجھ سے ایک بڑی قوم پیدا کروں گا۔ اور تیرے لئے ہم بڑے بڑے نشان دکھاویں گے ونهدم ما يعمرون - انت الشيخ المسيح الذي لا يضاع اور ہم اُن عمارتوں کو ڈھا دیں گے جو بنائی جاتی ہیں۔ تو وہ بزرگ مسیح ہے جس کا وقت ضائع نہیں کیا وقته - كمثلک در لا يضاع - لك درجة في السماء جائے گا۔ اور تیرے جیسا موتی ضائع نہیں ہو سکتا۔ آسمان پر تیرا بڑا درجہ ہے اور نیز وفى الذين هم يبــصــــرون ـ يبدى لك الـــرحـــمـــن شيــــــا ان لوگوں کی نگاہ میں جن کو آنکھیں دی گئی ہیں۔ خدا ایک کرشمہ قدرت تیرے لئے ظاہر کرے گا اس سے منکر لوگ يخرّون على المساجد - يخرّون على الاذقان - ربنا اغفر لنا سجدہ گاہوں میں گر پڑیں گے اور اپنی ٹھوڑیوں پر گر پڑیں گے یہ کہتے ہوئے کہ اے ہمارے خدا ذنوبنا انا كنا خاطئين - تالله لقد أثرك الله علينا ہمارے گناہ بخش ہم خطا پر تھے۔ اور پھر تجھے مخاطب کر کے کہیں گے کہ خدا کی قسم خدا نے ہم سب میں سے وان كنا الخاطئين - لا تثريب عليكم اليوم ۔ يغفر الله تجھے چن لیا اور ہماری خطا تھی جو ہم برگشتہ رہے۔ تب کہا جائیگا کہ آج جو تم ایمان لائے تم پر کچھ سرزنش نہیں خدا نے تمہارے لكم وهو ارحم الراحمين - يعصمك الله مـن الـعــدا گناہ بخش دئے اور وہ ارحم الراحمین ہے۔ خدا تجھے دشمنوں کے شر سے بچائے گا۔ و يسطو بكل من سَطَا - ذالك بما عصوا وكانوا يعتدون اور اس شخص پر حملہ کرے گا جو تیرے پر حملہ کرتا ہے کیونکہ وہ لوگ حد سے نکل گئے ہیں اور نافرمانی کی راہوں پر قدم رکھا ہے۔ اليس الله بکاف عبده - يا جبال اوبـي مــعـــه والـطـيـر کیا خدا اپنے بندہ کے لئے کافی نہیں ہے۔ اے پہاڑ واوراے پرندو میرے اس بندہ کے ساتھ وجد اور رقت سے میری یاد کرو 91