حقیقةُ الوحی — Page 91
روحانی خزائن جلد ۲۲ ۹۱ حقيقة الوحي صـــافيـــنـــاه ونــجـيــنــاه مـن الـغـم ـ تــفــردنـــا بـذالك۔ فاتخذوا ۸۸ ہم نے اس سے صاف دوستی کی اور غم سے نجات دی۔ ہم اس امر میں اکیلے ہیں سوتم من مقام ابراهيم مُصلَّى - انا انزلناه قــريــبـا مـن الـقــاديـان اس ابراہیم کے مقام سے عبادت کی جگہ بناؤ یعنی اس نمونہ پر چلو ۔ ہم نے اس کو قادیان کے قریب اُتارا ہے وبالحق انزلناه وبالحق نزل - صدق الله ورسوله اور وہ عین ضرورت کے وقت اُتارا ہے اور ضرورت کے وقت اُترا ہے ۔ خدا اور اُس کے رسول کی پیشگوئی پوری ہوئی وكان امر الله مفعولا - الحمد لله الذي جـعـلـك الـمـسـيـح اور خدا کا ارادہ پورا ہونا ہی تھا۔ اُس خدا کی تعریف ہے جس نے تجھے مسیح يه حاش اور میں نہیں جانتا کہ پہلے وہ کشفی حالت دور ہوئی یا پہلے مرض دور ہوگئی اور لڑ کا آرام سے فجر تک سویا رہا۔ اور چونکہ خدا تعالیٰ نے اپنی طرف سے یہ خاص معجزہ مجھ کو عطا فرمایا ہے اس لئے میں یقیناً کہتا ہوں کہ اس معجزہ شفاء الامراض کے بارے میں کوئی شخص روئے زمین پر میرا مقابلہ نہیں کر سکتا اور اگر مقابلہ کا ارادہ کرے تو خدا اس کو شرمندہ کرے گا۔ کیونکہ یہ خاص طور پر مجھ کو موہبت الہی ہے جو معجزانہ نشان دکھلانے کے لئے عطا کی گئی ہے مگر اس کے یہ معنی نہیں کہ ہر ایک بیمار اچھا ہو جائے گا بلکہ اس کے یہ معنی ہیں کہ اکثر بیماروں کو میرے ہاتھ پر شفا ہوگی۔ اور اگر کوئی چالا کی اور گستاخی سے اس معجزہ میں میرا مقابلہ کرے اور یہ مقابلہ ایسی صورت سے کیا جائے کہ مثلاً قرعہ اندازی سے بیں آ بیمار میرے حوالہ کئے جائیں اور ہیں اس کے حوالے کئے جائیں تو خدا تعالیٰ ان بیماروں کو جو میرے حصہ میں آئیں شفا یابی میں صریح طور پر فریق ثانی کے بیماروں سے زیادہ رکھے گا اور یہ نمایاں معجزہ ہوگا۔ افسوس کہ اس مختصر رسالہ میں گنجائش نہیں ورنہ نظیر کے طور پر بہت سے عجیب واقعات بیان کئے جاتے ۔منه