حقیقةُ الوحی — Page 80
روحانی خزائن جلد ۲۲ ۸۰ حقيقة الوحى ۷۷ یا احمد اسکن انت و زوجک الجنّة - نُصِرْتَ اے احمد تو اور تیرے دوست بہشت میں داخل ہو۔ تجھے مدد دی جائے گی۔ ۷۸ بقیه حاشیه وقالوا لات حين مناص - ان الذين كفروا اور مخالف کہیں گے کہ اب گریز کی جگہ نہیں ۔ وہ لوگ جو کافر ہوئے وصدوا عن سبيل الله ردّ عليهم رجـــل مـــن فــــارس اور خدا کی راہ کے مانع ہوئے اُن کا ایک فارسی الاصل آدمی نے رد کیا۔ شكر الله سعيه - ام يقولون نحن جميع منتصر - خدا اس کی کوشش کا شکر گزار ہے۔ کیا یہ لوگ کہتے ہیں کہ ہم ایک زبردست جماعت تباہ کرنے والے ہیں۔ اور اس طرح پر دنیوی شوکت جو کسی کے ساتھ وفا نہیں کرتی زوال پذیر ہو گئی ۔ بہر حال یہ خاندان اس نواح میں بہت شہرت رکھتا تھا مگر خدا تعالیٰ نے نہ چاہا کہ یہ عزت صرف دنیوی حیثیت تک محدودر ہے کیونکہ دنیا کی عزتوں کا بجز بے جا مشیخت اور تکبر اور غرور کے اور کوئی ماحصل نہیں اس لئے اب خدا تعالیٰ اپنی پاک وحی میں وعدہ دیتا ہے اور مجھے مخاطب کر کے فرماتا ہے کہ اب یہ خاندان اپنا رنگ بدل لے گا اور اس خاندان کا سلسلہ تم سے شروع ہوگا اور پہلا ذکر منقطع ہو جائے گا اور اس وحی الہی میں کثرت نسل کی طرف بھی اشارہ ہے یعنی نسل بہت ہو جائے گی اور جیسا کہ بظاہر سمجھا گیا ہے یہ خاندان مغلیہ خاندان کے نام سے شہرت رکھتا ہے لیکن خدائے عالم الغیب نے جو دانائے حقیقت حال ہے بار بار اپنی وحی مقدس میں ظاہر فرمایا ہے جو یہ فارسی خاندان ہے اور مجھ کو ابناء فارس کر کے پکارا ہے جیسا کہ وہ میری نسبت فرماتا ہے ان الذين كفروا وصدوا عن سبيل الله ردّ عليهم رجل من فارس شكر الله سعیه یعنی جو لوگ کافر ہو کر خدا تعالیٰ کی راہ سے روکتے ہیں ایک فارسی الاصل نے انکار ڈ لکھا ہے خدا اس کی اس کوشش کا شکر گزار ہے۔ پھر وہ ایک اور وحی میں میری نسبت فرماتا ہے لو كان الايمان معلقا بالثريا لناله رجل من فارس ۔ یعنی اگر ایمان ثریا کے ساتھ معلق ہوتا تو ایک فارسی الاصل انسان وہاں بھی