گناہ سے نجات کیوں کر مل سکتی ہے؟ — Page 543
روحانی خزائن جلد ۱۸ ۵۳۹ نزول المسيح تاریخ بیان نمبر شمار ان جس کی اس میں شر کیا گیا ہوں اس نے مندرجہ ذیل خارق ات میگوئیاں لا ئی جو نیا ر ہا ر میں اتاری اور پیشگوئی نمبر ۴۱ جب مجھے خدا تعالیٰ کی طرف سے یہ اطلاع ملی کہ بالفعل تمہاری کچھ مدد نہیں کی جاوے گی تو ایک مدت تک کوئی بھی میری طرف متوجہ نہ ہوا اور لوگ لا پروائی سے پیش آئے اور کتاب کا چھپنا معرض التوا میں رہا۔ تب ایک دن قریب مغرب کے پھر دعا کے لئے دل میں جوش پیدا ہوا تو خدائے عز و جل کی طرف سے یہ وحی میری زبان پر جاری ہوئی ۔ هُزّ إِلَيْكَ بجذع النخلة تساقط عَلَيْك | رطبا جنيا ۔ دیکھو براہین صفحہ ۲۲۶ ۔ یعنی کھجور کے تنہ کو ہلا تیرے پر تازہ بتازہ کھجوریں گریں گی ۔ تب میں نے چند مشہور لوگوں کی طرف خط لکھے تو اس قدر روپیہ آگیا کہ میں پہلا اور دوسرا حصہ براہین احمدیہ کا اس روپیہ کے ذریعہ سے چھاپ سکا۔ مگر ابھی میری حالت معمولی تھی اور صرف ایک پرانے خاندان کی کسی قدر شہرت بعض دلوں کو متوجہ کرنے کے لئے خدا تعالیٰ کے اذن اور حکم سے محرک ہو گئی تھی ۔ پھر بعد اس کے خدا تعالیٰ نے ارادہ فرمایا کہ ایک ذاتی وجاہت کے لحاظ سے مجھے دنیا میں قبولیت بخشے تب اس کے بعد یہ تمام الہام ہوئے جو کہ براہین احمدیہ میں درج ہیں یعنی القیت علیک محبّةً منى ولتصنع على عينى سينصرك رجال نوحی اليهم من السماء يأتون من كل فج عميق۔ يأتيك من كل فج عميق ۔ ولا تصعر لخلق الله ولا تسئم من الناس - براہین احمد یه صفحه ۲۴۱ و ۲۴۲ - ترجمہ یعنی میں نے اپنی طرف سے تیری پیشگوئی تین برس بعد ڈاکخانوں کے رجسٹر اس بات کے گواہ ہیں کہ اس کے بعد کس قدر روپیہ آیا اور سرکاری تحریریں گواہ ہیں کہ کس قدر مہمان آئے۔