گناہ سے نجات کیوں کر مل سکتی ہے؟ — Page 534
۱۵۲ روحانی خزائن جلد ۱۸ ۵۳۰ نزول المسيح تاریخ بیان نمبر شمار یا جس وجی سے میں مشرف کیا گیا ہوں اس وحی کی خارق عادت پیشگوئیاں جو نیا پر ظاہر ہوچکیں تاری امور پیشگوئی نمبر ۳۱ زندہ گواہ رویت کے نمبر ۳۱ ٨٧٠٠٧٧١٠ وَإِذْ يَمُكُرُ بِكَ الَّذِي كَفَرَ أَوْقِدْلِي يَا هَامَانِ لَعَلَّى أَطَّلِعُ عَلَى إِلَهِ مُوسَى وَ إِنِّي لَا ظُنُّهُ مِنَ الْكَاذِبِينَ۔ تَبَّتْ يَدَا أَبِي لَهَبٍ وَتَبَّ۔ مَا كَانَ لَهُ أَنْ يَدْخُلَ فِيهَا إِلَّا خَائِفًا ۔ وَمَا أَصَابَكَ فَمِنَ اللَّهِ الْفِتْنَةُ هَهُنَا فَاصْبِرُ كَمَا صَبَرَ أُولُو الْعَزْمِ أَلَا إِنَّهَا فِتْنَةٌ مِّنَ اللَّهِ لِيُحِبَّ حُبًّاجَمًا ۔ حُبًّا مِنَ الله العزيز الاكرم عَطَاءً ا غير مجذوذ۔ شاتان تذبحان و كُلّ من علیها فان ترجمہ اور یاد کر وہ زمانہ جب کہ ایک ایسا شخص تجھ سے مکر کرے گا کہ جو تیری تکفیر کا بانی ہوگا اور اقرار کے بعد منکر ہو جائے گا ( یعنی مولوی محمد حسین صاحب بٹالوی ) اور وہ اپنے رفیق کو کہے گا (یعنی مولوی نذیر حسین صاحب دہلوی کو ) کہ اے ہامان میرے لئے آگ بھڑ کا یعنی کافر بنانے کے لئے فتوی دے میں چاہتا ہوں کہ موسیٰ کے خدا کی تفتیش کروں اور میں گمان کرتا ہوں کہ وہ جھوٹا ہے۔ اس جگہ خدا تعالیٰ نے میرا نام موسیٰ رکھا تا اس بات کی طرف اشارہ کرے کہ جس نظر سے یعنی نہایت تحقیر اور استخفاف سے فرعون نے موسیٰ کو دیکھا تھا اور کہتا تھا کہ یہ میرا ہی پرورش یافتہ ہے اور میں ہی اس کو ہلاک کروں گا یہی طریق محمد حسین نے اختیار کیا اور نیز اس فتح کی طرف اشارہ ہے جو مقدر تھا کہ مجھے موسیٰ کی مانند فرعون پر حاصل ہو گی اور پھر مجھے محد صلی اللہ علیہ وسلم ٹھہرا کر تبت یدا ابي لهب و تب فرمادیا یعنی پیشگوئی جب مولوی محمد حسین بٹالوی نے فتویٰ تکفیر میری نسبت شائع کیا اور نذیر حسین دہلوی نے فتوی دیا۔ پیشگوئی نمبر ۳۱ کا ثبوت خود مولوی محمد حسین بٹالوی نے اپنے ہاتھ سے دیا کہ میرے لئے کفر نامہ لکھا اور کافر ٹھہرایا۔ پھر بعد اس کے بحکم حاکم تکذیب اور تکفیر سے روکا گیا۔ جیسا کہ پیشگوئی میں بیان تھا۔