گناہ سے نجات کیوں کر مل سکتی ہے؟ — Page 524
۱۴۲ روحانی خزائن جلد ۱۸ ۵۲۰ نزول المسيح تاریخ بیان نمبر شمار پیشگوئی جس وحی سے میں مشرف کیا گیا ہوں اُس کی خارق عادت پیشگوئیاں جو ظہور میں آچکیں تاریخ ظہور پیشگوئی بقیہ پیشگوئی نمبر ۲۲ اپیل گذار شر میت نے جیسا کہ اضطرار کے وقت ہندوؤں کا حال ہوا کرتا ہے مجھ سے دعا کی درخواست کی اور انجام دریافت کیا۔ تب دعا کرنے کے بعد رات کے وقت خدا تعالیٰ نے رویا میں کل VLVI حقیقت مقدمہ کی مجھ پر کھول دی اور ظاہر کیا کہ دعا اس طور پر قبول ہو گی کہ بشمبر داس کی نصف قید تخفیف کر دی جائے گی اور یوں ہوگا کہ اس مقدمہ کی مثل عدالت چیف کورٹ سے پھر ماتحت عدالت میں واپس آئے گی اور اس عدالت سے بشمبر داس کی قید صرف آدھی رہ جائے گی اور آدھی معاف کر دی جائے گی اور اس کا دوسرا رفیق خوشحال نامی پوری قید بھگت کر خلاصی پائے گا اور ایک دن بھی کم نہیں ہوگا اور وہ بھی بری نہیں ہوگا ۔ اسی وقت اس رویا سے بہت سے آدمیوں کو اطلاع دی گئی اور شرمیت کو بھی بلا کر اطلاع دی گئی اور آخر اسی طرح وقوع میں آیا جس طرح پیشگوئی کی گئی تھی ۔ دیکھو براہین احمد یہ صفحہ ۲۵۱۔ مقدمہ مذکورہ بالا جس میں بشمبر داس قید ہوا تھا بصورت اپیل چیف کورٹ میں دائر کیا گیا تو بشمبر داس کے بھائی مستمی دھنیت نے گاؤں میں آ کر مشہور کر دیا کہ ہماری اپیل منظور ہو گئی اور بشمبر داس بری ہو گیا ۔ یہ خبر عشاء کے وقت مشہور دو ماہ بعد پوری ہوئی پیشگوئی نمبر ۲۲ ، پیشگوئی نمبر ۲۳ کی نسبت بشمبر داس کے حقیقی بھائی شرمیت کی گواہی کافی ہے جس نے مجھ سے دعا کرائی تھی اور جس کا نتیجہ نصف قید کی تخفیف ہوئی تھی شرمیت کو قبل از وقت خدا تعالیٰ سے اطلاع پا کر مقدمہ کا انجام میں نے بتلا دیا تھا کہ مثل واپس آگئی اور بشمبر داس کی نصف قید تخفیف کی جائے گی بری نہیں ہوگا ۔ اس قدر تخفیف دعا کا نتیجہ ہے۔ مگر خوشحال اس کا رفیق بالکل بری نہیں ہوگا ایک دن بھی اس کا کم نہیں ہوگا۔ پیشگوئی نمبر ۲۳ بقیه گواهان رویت نمبر ۲۲