گورنمنٹ انگریزی اور جہاد

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 439 of 615

گورنمنٹ انگریزی اور جہاد — Page 439

روحانی خزائن جلد ۱۷ ۴۳۹ اربعین نمبر ۴ خداوند اسرائیل کے سر اور دم اور شاخ اور نے کو ایک ہی دن میں کاٹ ڈالے گا اور جو نبی جھوٹی باتیں سکھلاتا ہے وہی دم ہے۔ دیکھو یسعیا باب ۹ آیت ۵۔ ایسا ہی برمیا نبی کی کتاب میں جھوٹے نبیوں کی نسبت یہ بیان ہے :- رب الافواج نبیوں کی بابت ( یعنی جھوٹے نبیوں کی بابت ) یوں کہتا ہے کہ دیکھ میں انہیں نا گرونا کھلاؤں گا اور ہلا ہل یعنی سم قاتل کا پانی پلاؤں گا کیونکہ یروشلم کے نبیوں کے سبب سے ساری زمین میں بے بے دینی پھیل گئی ہے۔ دیکھ خداوند کے قہر سے ایک آندھی اس کی طرف ( یعنی پروشا کی طرف ) چلے گی۔ ایک چکر مارتا ہوا طوفان شریروں کے سر پر (جھوٹے نبیوں کے سر پر ) پڑے گا۔ میں نے ان نبیوں کو نہیں بھیجا پر وے دوڑے ہیں۔ میں نے اُن سے نہیں کہا پر انہوں نے نبوت کی ۔ دیکھو پر میا ۲۳ باب ۵ آیت سے ۲۱ آیت تک ۔ ایسا ہی زکریا نبی کی کتاب میں جھوٹے نبیوں کے بارے میں یہ بیان ہے : میں 10 نبیوں کو ( یعنی جھوٹے نبیوں کو ) اور ناپاک روحوں کو دنیا سے خارج کر دوں گا اور ایسا ہوگا کہ جب کوئی نبوت کرے گا تو اس کے ماں باپ اسے کہیں گے کہ تو نہ جیئے گا کیونکہ تو خداوند کا نام لے کر جھوٹ بولتا ہے ( یعنی چونکہ جھوٹے نبیوں کو خدا ہلاک کرے گا اس لئے جھوٹی نبوت کرنے والوں کے ماں باپ بہت ڈریں گے کہ اب یہ مریں گے کیونکہ انہوں نے جھوٹ بولا ) اور اس کے باپ اور ماں جن سے وہ پیدا ہوا جس وقت وہ پیشگوئی کرے گا اسے دھول ماریں گے ( یعنی کہیں گے کہ کیا تو مرنا چاہتا ہے کہ جھوٹی پیشگوئی کرتا ہے ) اور اس دن ایسا ہوگا کہ نبیوں میں سے ہر ایک جس وقت وہ نبوت کرے (یعنی جھوٹی نبوت کرے ) اپنی رویا سے شرمندہ ہو گا اور وے کبھی بال والے لباس نہ پہنیں گے تا کہ فریب دیں بلکہ ایک ایک کہے گا کہ میں نبی نہیں ہوں کسان ہوں۔ دیکھو زکریا باب ۱۳ آیت ۲ سے پانچ تک ۔