دافع البَلاء

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 624 of 822

دافع البَلاء — Page 624

روحانی خزائن جلد ۱۸ ۶۲۰ نزول المسيح ۲۰۸ ۲۰۸ ان حالات کے ماتحت اس کتاب کا شائع ہونا معرض التواء میں رہا۔ چونکہ اس کے شروع میں نیز کشتی نوح میں آپ نے اس کے اندر ڈیڑھ سو پیشگوئیوں کے لکھنے کا اور شامل کرنے کا وعدہ فرمایا ہے۔ اس لئے یہ بات بتا دینے کے لائق ہے کہ حقیقۃ الوحی متذکرہ صدر کتاب حضرت نے اس کے بعد لکھی تھی جس میں دو سو آٹھ نشانات آپ نے قلمبند فرمائے ہیں اور بعض کے گواہان رؤیت بھی تحریر فرمائے ہیں ۔ اس لئے جو شخص حقیقۃ الوحی جو شخص حقیقۃ الوحی کا مطالعہ کرے گا وہ بخوبی سمجھ لے گا کہ ڈیڑھ سو نشانات کی تکمیل کی بجائے دو سو آٹھ نشانات آپ نے اس کتاب میں لکھ کر وعدہ کو پورا فرمادیا ہے اور حقیقة الوحی نزول مسیح کا تکملہ کیا بلکہ نأت بخیر منھا کے مطابق بڑھ چڑھ کر معاوضہ ہے۔ اس لئے اب ضرورت نہیں کہ ان نشانات کو لکھ کر اس جگہ ایک سو پچاس پورے کئے جاویں کیونکہ حضرت موعود کے ہاتھ کے لکھے ہوئے کتاب حقیقۃ الوحی میں وہ ضرورت سے بہت کچھ زیادہ موجود ہیں۔ نظر براں جس قدر کتاب هذا حضرت اقدس کے رو بر وطبع ہوئی تھی اسی کو پبلک کے پیش نظر کیا جاتا ہے اور قیمت بہت ہی کم اس خیال سے رکھی گئی ہے کہ ہر مستطیع و غیر مستطیع اس کو خرید کر پڑھ سکے۔ اللہ تعالیٰ پڑھنے والوں کو فہم و فراست اپنی طرف سے عطا فرماوے۔ اور چونکہ مسیح جس کے نزول کا اس میں تذکرہ ہے وہ دنیا سے چلا گیا ہے اور بہت سے علوم و فیوض کے خزانے چھوڑ گیا ہے۔ پڑھنے والوں کے دلوں کو ان علوم و فیوض کی طرف رغبت بخشے ۔ آمین وأخر دعوانا ان الحمد لله رب العالمين المذكر کمترین خادمان مسیح موعود مهدی حسین مہتمم کتب خانه حضرت ممدوح از قادیان دارالامان ضلع گورداسپور پنجاب ۲۵ را گست ۱۹۰۹ء ۱۸ شعبان المعظم ۱۳۲۷ ہجری