چشمہٴ معرفت

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 398 of 567

چشمہٴ معرفت — Page 398

روحانی خزائن جلد ۲۳ ۳۹۸ چشمه معرفت ہیں جو معجزات اور کرامات اور خرق عادت کے طور پر ظہور میں آ رہے ہیں اور آئیں گے اور دنیا دیکھے گی کہ وہ چمک کس طرح سطح دنیا پر محیط ہو جائے گی خدا بہت پوشیدہ اور مخفی در مخفی در مخفی ہے مگر جس طرح موسیٰ کے زمانہ میں ایک در ۲۵ ایک خوفناک تجلی اُس نے ظاہر کی تھی یہاں تک کہ اُس تجلی کی موسیٰ بھی برداشت نہ کر سکا اور غش کھا کر گر گیا اس زمانہ میں بھی وہ فوق العادت الہی چمک اپنا چہرہ دکھائے گی جس سے طالب حق تسلی پائیں گے جیسا کہ خدا تعالیٰ نے آج سے پچیس برس پہلے مجھے مخاطب کر کے ایک عظیم الشان پیشگوئی کی ہے جو میری کتاب براهین احمدیہ میں درج ہے جس کے الفاظ یہ ہیں۔ میں اپنی چمکار دکھلاؤں گا اور اپنی قدرت نمائی سے تجھ کو اٹھاؤں گا ” دنیا میں ایک نذیر آیا پر دنیا نے اُس کو قبول نہ کیا لیکن خدا اسے قبول کرے گا اور بڑے زور آور حملوں سے اُس کی سچائی ظاہر کر دے گا ۔“ پس اس الہامی عبارت میں خدا نے جو یہ فرمایا کہ میں اپنی چمکار دکھلاؤں گا یہ وہی چہکار ہے جو کوہ طور کی چمکار سے مشابہت رکھتی ہے اور اس سے مراد جلالی معجزات ہیں جیسا ۲۸ کہ کوہ طور پر بنی اسرائیل کو جلالی معجزات دکھائے گئے تھے اور پھر اسی براہین احمد یہ میں جس کی تالیف پر پچیس برس گزر گئے یہ وعدہ مجھے دیا گیا ہے کہ اگر لوگوں نے میری راہ اختیار نہ ۲۵ کی تو میں طاعون بھیجوں گا اور سخت مری پڑے گی اور زلزلے آئیں گے اور خوفناک آفتیں ظاہر ہوں گی چنانچہ اس پیشگوئی کے مطابق طاعون اس ملک میں پھیل گئی ہے اور زلزلے بھی آئے ۔ اور خدا کا وعدہ ہے کہ ایک نئی و با بھی جس سے اس ملک کے لوگ ناواقف ہیں اس ملک میں پھیل جائے گی اور انسان حیرت میں پڑیں گے کہ کیا ہونا چاہتا ہے ۔سو خدا فرماتا ہے کہ میں قوموں کو جو ہنسی ٹھٹھے اور توہین و تکذیب میں مشغول ہیں اور سخت دل ہیں ایسا ہی دکھاؤں گا اور اپنے بندوں کو جن کی قسمت میں ایمان مقدر ہے ان جلالی