چشمہٴ معرفت — Page 362
۳۴۷ روحانی خزائن جلد ۲۳ ۳۶۲ چشمه معرفت - خاتمه کتاب ترجمہ ۔ خودی کو دل سے نکال دے اور شریعت کا پابند ہو خاکساری اختیار کر اور کسی کو بُرا منہ سے نہ کہو۔ صفحہ ۲۲۱ جنم ساکھی بھائی بالا والی راحت ایمان کی اوہو دیکھے جائے پنجو ور جوہ رکن دین سائیں سوچت لائے ترجمہ۔ ایمان کی راحت کو وہی محسوس کر سکتا ہے جو پانچوں نمازوں کا پابند ہو۔ جنم ساکھی ایضاً صفحہ ۲۲۱ صلوات گذشت کو آکھو مکھ تے نت خاصے بندے رب دے سر متراں دے مت ترجمہ۔ گزرے ہوؤں پر روز مرہ درود پڑھو تحقیق وہ اللہ تعالیٰ سے پیار کرنے والوں کا سردار تھا۔ صفحہ ۲۲۲ جنم ساکھی بھائی بالا والی کلمہ اک یا دکر اور نا بھا کہو بات نفس ہوائی رکن دین تیس سے ہوویں مات ترجمہ صرف ایک لا الہ الا الله محمد رسول اللہ کا ہی ورد کرواسی سے شیطانی خیالات دور ہوتے ہیں۔ صفحہ ۲۲۲ جنم ساکھی بھائی بالا والی لعنت بر سر تنہاں جو ترک نماز کرین تھوڑا بہتا کھٹیا ہتھوں ہتھ گوین ترجمہ۔ اُن لوگوں پر اللہ تعالیٰ کی لعنت ہے جو نماز کو ترک کرتے ہیں۔ جو کچھ تھوڑا بہت کمایا ہے اس کو بھی دست بدست ضائع کر رہے ہیں۔ صفحہ ایضاً جنم ساکھی ایضاً مرشد نوں من توں من کتیباں چار من توں اک خدائے نوں خاصا جس دربار