چشمہٴ معرفت

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 360 of 567

چشمہٴ معرفت — Page 360

روحانی خزائن جلد ۲۳ ۳۶۰ چشمہ معرفت ۔ خاتمہ کتاب توریت۔ انجیل۔ زبور ترے پڑھ سن ڈٹھے وید رہیا قرآن شریف کل جگ میں پروار ( ترجمہ ) باوا نا تک فرماتے ہیں کہ توریت ۔ انجیل ۔ زبور اور وید پڑھ سن کر دیکھ لئے ہیں تمام جہان میں صرف قرآن شریف ہی نجات کا ذریعہ ہے۔ جنم ساکھی ایضاً صفحہ ۱۴۷ تا سو کرم تر پنے روزہ نا نماز عملاں باہجوں مومنوں دوزخ دنی عذاب ( ترجمہ ) جو روزہ اور نماز کے تارک ہیں بغیر اعمال صالح کے بُرے لوگوں کو دوزخ کے عذاب میں ڈالا جاوے گا۔ شلوک صفحہ ۱۴۷ جنم ساکھی بھائی بالا والی دوجی دنیا کفر ہے اندر رکھے چھپائے سچا اسلام خدائے کا کوکن بانگ الہے ۳۴۵) ترجمه تحقیق دنیا اندر ہی اندر کفر کی طرف لے جاتی ہے۔ بے شک اللہ کے نزدیک ایک اسلام ہی سچا مذہب ہے۔ اللہ اکبر کے نعرے اس دین میں گونجتے ہیں۔ صفحہ ۱۴۸ جنم ساکھی بھائی بالا والی رہی کتاب ایمان دی هیچ کتاب قرآن ترجمہ تحقیق ایمان والی اور صداقت سے بھری ہوئی کتاب صرف قرآن شریف ہی ہے۔ جنم ساکھی ایضاً شلوک صفحہ ۱۴۹ نا نک آکھے رکن دین سچا سنو جواب چاروں گوٹ اسلام ہوتاں پائے ثواب ترجمہ۔ باوانا نک نے فرمایا اے رکن دین سچا جواب سنو ۔ دنیا کی چاروں اطراف میں اسلام کی تبلیغ کی جاوے تبھی تو اب حاصل ہوگا۔