چشمہٴ معرفت

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 182 of 567

چشمہٴ معرفت — Page 182

روحانی خزائن جلد ۲۳ ۱۸۲ چشمه معرفت سرب بیا پک ہے۔ میں یہ بھی مانتا ہوں کہ وید ہی سب سے کامل اور مقدس گیان کے پستک ہیں۔ ۱۷۴ آریہ ورت سے ہی تمام دنیا نے فضیلت سیکھی۔ آر یہ لوگ ہی سب کے استاد اول ہیں ۔ آریہ ورت ۲۴۰۰۰ سے باہر جو بقول مسلمانوں کے ایک لاکھ چوبیس ہزار پیغمبر ۵-۶ ہزار سال سے آئے ہیں اور توریت ۔ زبور - انجیل ۔ قرآن وغیرہ کتب لائے ہیں۔ میں دلی یقین سے ان پستکوں کو مطالعہ کرنے سے اور سمجھنے سے ۔۔۔۔ اُن کی تمام مذہبی ہدایتوں کو بناوٹی اور جعلی اصلی الہام کے بدنام کرنے والی تحریریں خیال کرتا ہوں ۔ ان کی سچائی کی دلیل سوائے طمع یا نادانی یا تلوار کے ان کے پاس کوئی نہیں ۔۔۔۔۔ اور جس طرح میں اور راستی کے برخلاف باتوں کو غلط سمجھتا ہوں ایسا ہی قرآن اور اُس کے اصولوں اور تعلیموں کو جو دید کے مخالف ہیں اُن کو غلط اور جھوٹا جانتا ہوں (لعنۃ اللہ علی الکاذبین ) لیکن میرا دوسرا فریق میرزاغلام احمد ہے وہ قرآن کو خدا کا کلام جانتا اور اس کی سب تعلیموں کو درست اور صحیح سمجھتا ہے۔ اور جس طرح میں قرآن وغیرہ کو پڑھ کر غلط سمجھتا ہوں وہ ایسے ہی وہ اُمی محض سنسکرت اور ناگری سے محروم مطلق بغیر پڑھنے یا دیکھنے ویدوں کے ویدوں کو مجھتا ہے ۔ اے پر میشر ہم دونوں فریقوں میں۔ میں سچا فیصلہ کر کیونکہ کا ذب صادق کی طرح کبھی تیرے حضور میں عزت نہیں پا سکتا۔ غلط ☆ راقم آپ کا ازلی بندہ لیکھر ام شرما سبھا سد آریہ سماج پشاور حال اڈیٹر آریہ گزٹ فیروز پور پنجاب حاشیہ: اگر میں نے وید نہیں پڑھے بھلا یہ تو غنیمت ہے کہ لیکھرام نے چاروں وید کنٹھ کر لئے تھے اس جگہ بھی بجز لعنة الله علی الکاذبین کیا کہہ سکتے ہیں۔ بحث اصولوں پر ہوتی ہے جب کہ آریہ سماج والوں نے اپنے ہاتھ سے وید کے اصول شائع کر دیئے تو ان پر بحث کرنا ہر ایک عقلمند کا حق ہے اور یہ سراسر غلط ہے کہ میں وید نہیں پڑھا۔ میں نے وید کے وہ ترجمے جو ملک میں شائع ہوئے اوّل سے آخر تک دیکھے ہیں پنڈت دیانند کا وید بھاش بھی دیکھا ہے اور عرصہ قریباً پچپیش سال سے برابر آریوں سے میرے مباحثات ہوتے رہے ہیں پھر یہ کہنا کہ وید کی مجھے کچھ بھی خبر نہیں کسی قدر جھوٹ ہے اور اگر آریہ صاحبوں کے پنڈت اب بھی لیکھرام کو وید کا فاضل تسلیم کر چکے ہیں تو میں وہ سرٹیفکیٹ دیکھنے کا مشتاق ہوں بلکہ لیکھرام کا رتبہ ذرا بھی اس سے بڑھ کر نہیں جو خدا نے اُس کے لئے فرمایا عجل جسد له خوار ۔منه