چشمہٴ معرفت

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 126 of 567

چشمہٴ معرفت — Page 126

روحانی خزائن جلد ۲۳ ۱۲۶ چشمه معرفت شبنم کی طرح کوئی روح کسی گھاس پات پر گرے تو یہ قاعدہ کیسے صحیح اور درست ہو سکتا ہے جو لوگ اس بات کے قائل ہیں جو نیستی سے ہستی نہیں ہو سکتی اور بدن سے نکلی ہوئی روح پھر کسی راہ سے واپس آسکتی ہے اُن کا یہ فرض ہے کہ اس بات کو ثابت کریں کہ کس راہ سے اور کس طور سے روح باہر سے اندر داخل ہو جاتی ہے اور وہ اس مواخذہ سے بری نہیں ہو سکتے اور اس بار ثبوت سے اُن کے لئے سبکدوشی ممکن نہیں جب تک کہ وہ ہمیں یہ دکھلا نہ دیں کہ جس طرح اور جس طریق سے مثلاً ایک انسان کی روح اس کے جسم سے باہر نکل جاتی ہے اور اس کے نکلنے میں کسی کو شک اور اختلاف نہیں ہوتا اسی طرح وہ روح کس راہ سے واپس آ جاتی ہے؟ مگر ہمارے ذمہ اس بات کا ثبوت نہیں کہ کیونکر روح پیدا ہو جاتی ہے کیونکہ ہم پیدا ہونے کا مشاہدہ کرا دیتے ہیں اور اس بارہ میں ہم ہزار ہا نمونے پیش کرتے ہیں جیسا کہ ابھی ہم لکھ چکے ہیں مگر ہمارے مخالف آریہ جو اُسی پہلی روح کو واپس لاتے ہیں یہ بار ثبوت ان کی گردن پر ہے کہ واپسی کی راہ ہمیں دکھلا دیں ۔ اگر وہ یہ بھی اقرار کریں کہ دیا نند نے جھوٹ بولا ہے اور غلطی کی ہے تو صرف اس قدر اقرار سے اُن کا پیچھا چھوٹ نہیں سکتا بلکہ یہ بات اُن کے ذمہ ہے کہ روح کی واپسی کی راہ ہمیں ثابت کر کے دکھلا دیں ورنہ حیا اور شرم سے سوچیں کہ ہم تو اُن کو دکھلا رہے ہیں کہ روح پیدا ہوتی ہے مگر وہ ہمیں دکھلا نہیں سکتے کہ باہر سے آتی ہے۔ یہی اُن کا ایک عقیدہ ہے جس سے سارا وید رد ہو جاتا ہے۔ مجھے یاد ہے کہ ایک مرتبہ بمقام ہوشیار پور مجھے ایک آریہ مرلی دھر نام سے مباحثہ کا اتفاق ہوا اور میں نے اُس کے آگے یہی بات پیش کی کہ دیانند کا یہ قول کہ روح شبنم کی طرح کسی گھاس پات پر پڑتی ہے اور اُس کو کوئی شخص کھا لیتا ہے تو روح اس ساگ کے ساتھ ہی اندر چلی جاتی ہے اور اس سے بچہ پیدا ہوتا ہے یہ سراسر باطل قول ہے اور اس سے روح کا دوٹکڑہ ہونا لازم آتا ہے اور اس تقریر میں میں نے ستیارتھ پرکاش کا حوالہ دیا جو دیا نند کی ایک کتاب ہے تب مرلی دھر نے ستیارتھ پرکاش پیش کی کہ کہاں اس میں ایسا لکھا ہے تب میرے دل