براہین احمدیہ حصہ پنجم — Page 424
صفحه ۶۲ ٦٩ یادداشتیں ۴۲۴ براہین احمد یہ حصہ پنجم کبھی بنی نوع سے معاملہ پاک موجب نجات ہو جاتا ہے اور کبھی خدا سے معاملہ نیک درد و دکھ چھڑاتا ہے۔ اور کبھی ایک درد دوسری دردوں کے لئے کفارہ ہو جاتی ہے۔ (۱۰) سچ کہو جھوٹ نہ بولو۔ بیہودہ باتوں سے پر ہیز کرو۔ اور اپنے فعل یا اپنے قول سے کسی کو نقصان مت پہنچاؤ ۔ اپنی زندگی کو پاک رکھو غیبت نہ کرو ۔ اور کسی پر بہتان مت لگاؤ ۔ نفسانی شہوات اپنے پر غالب نہ ہونے دو ۔ کینہ اور حسد سے پر ہیز کرو ۔ بغض سے اپنا دل صاف رکھو۔ اپنے دشمنوں سے بھی وہ معاملہ نہ کرو جو تم اپنے لئے پسند نہیں کرتے ۔ ایسی نصیحتیں دوسروں کو مت کرو جن کے تم پابند نہیں ۔ معرفت کی ترقی میں لگے رہو۔ جہل سے دل کو پاک کرو۔ جلدی سے کسی پر اعتراض مت کرو۔ نفرت کرنے سے نفرت رفع نہیں ہوتی بلکہ اور بھی بڑھتی ہے۔ محبت نفرت کو ٹھنڈا کر کے L رفع کر دیتی ہے۔ لَنْ يَنَالَ اللهَ لُحُومُهَا وَلَا دِمَاؤُهَا وَلَكِنْ يَنَالُهُ التَّقْوَى مِنْكُمْ یعنی دلوں کی پاکیزگی سچی قربانی ہے ۔ گوشت اور خون سچی قربانی نہیں ۔ جس جگہ عام لوگ جانوروں کی قربانی کرتے ہیں خاص لوگ دلوں کو ذبح کرتے ہیں ۔ مگر خدا نے یہ قربانیاں بھی بند نہیں کیں تا معلوم ہو کہ ان قربانیوں کا بھی انسان سے تعلق ۔ کا ہے۔ کتاب بدھ خدا نے بہشت کی خوبیاں اس پیرایہ میں بیان کی ہیں جو عرب کے لوگوں کو چیزیں دل پسند صفحہ ۷۹ تھیں وہی بیان کر دی ہیں تا اس طرح پر ان کے دل اس طرف مائل ہو جائیں ۔ اور دراصل وہ چیزیں اور ہیں یہی چیزیں نہیں ۔ مگر ضرور تھا کہ ایسا بیان کیا جاتا تا کہ دل مائل کئے جائیں ۔ مَثَلُ الْجَنَّةِ الَّتِي وُعِدَ الْمُتَّقُونَ وہ جو اپنی نفسانی خواہشات کے پورا کرنے میں لگا رہتا ہے وہ سراسر اپنی بیخ کنی کرتا ہے لیکن وہ جو سچے راستہ پر چلتا ہے اس کا نہ صرف بدن بلکہ روح بھی نجات کو پہنچے گی ۔ الحج : ٣٨ محمد: ۱۶