براہین احمدیہ حصہ پنجم

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 415 of 506

براہین احمدیہ حصہ پنجم — Page 415

یادداشتیں ۴۱۵ براہین احمدیہ احمد یہ حصہ پنجم ذیل میں وہ متفرق یادداشتیں دی جاتی ہیں جو حضرت اقدس نے اس مضمون کے متعلق لکھی تھیں اور آپ کے مسودات سے دستیاب ہوئیں آیات قرآن شریف جو اس مضمون میں انشاءاللہ لکھی جائیں گی ۔ لَا إِكْرَاهَ فِي الدِّينِ قَدْ تَبَيَّنَ الرُّشْدُ مِنَ الْغَيِّ - صفحہ ٥٦ ☆ ♡ إِنْ تُبْدُوا الصَّدَقْتِ فَنِعِمَّا هِيَ وَإِنْ تُخْفُوهَا وَتُؤْتُوهَا الْفُقَرَاءَ فَهُوَ خَيْرٌ لَّكُمْ وَيُكَفِّرُ عَنْكُمْ مِنْ سَيَاتِكُمْ ۔ اگر تم ظاہر کرو خیرات کو تو وہ اچھا ہے۔ اور اگر تم خیرات کو چھپاؤ تو وہ بہت ہی اچھا ہے۔ ایسی خیرات تمہاری برائیاں دور کرے گی ۔ صفحہ ۶۰ الَّذِينَ يُنْفِقُونَ أَمْوَالَهُمْ بِالَّيْلِ وَالنَّهَارِ سِرًّا وَ عَلَانِيَةً فَلَهُمْ أَجْرُهُمْ عِنْدَ رَبِّهِمْ وَلَا خَوْفٌ عَلَيْهِمْ وَلَا هُمْ يَحْزَنُونَ صفى وَإِذَا سَأَلَكَ عِبَادِي عَنِّي فَإِنِّي قَرِيبٌ أُجِيبُ دَعْوَةَ الدَّاعِ إِذَا دَعَانِ فَلْيَسْتَجِيبُوا لِي وَلْيُؤْمِنُوا بِي لَعَلَّهُمْ يَرْشُدُونَ ۔ تاکہ ان کا بھلا ہو۔ صفحہ ۳۷۔ سورۃ البقرۃ الجز و نمبر ۲ ۔ چاہیے کہ میرے حکموں کو قبول کریں اور مجھ پر ایمان لاویں تا کہ ان کا بھلا ہو۔ فَاذْكُرُوا اللهَ كَذِكْرِكُمْ آبَاءَكُمْ أَوْ أَشَدَّ ذِكْرًا - صفحه ۴۱ - الجزو نمبر ٢ سورة البقرة - تم محبت سے بھرے ہوئے دل کے ساتھ خدا کو یاد کرو جیسا کہ تم اپنے باپوں کو یاد کرتے ہو۔ - نوٹ ۔ یہ حوالہ جات صفحات اُس قرآن مجید کے ہیں جو حضور علیہ السلام کے پاس بوقت تحریر مضمون تھا۔ البقرة : ۲۵۷ - البقرة : ۲۷۲ البقرة : ۲۷۵ ۴ البقرة : ۱۸۷ ۵ البقرة : ۲۰۱