براہین احمدیہ حصہ پنجم

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 11 of 506

براہین احمدیہ حصہ پنجم — Page 11

روحانی خزائن جلد ۲۱ 11 نصرة الحق بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ ہے شکر رب عز وجل خارج از بیاں جس کی کلام سے ہمیں اُس کا ملا نشاں وہ ہزار آفتاب میں وہ روشنی جو پاتے ہیں ہم اس کتاب میں ہوگی نہیں کبھی اُس سے ہمارا پاک دل و سینہ ہو گیا وہ اپنے منہ کا آپ ہی آئینہ ہو گیا اُس نے درخت دل کو معارف کا پھل دیا ہر سینہ شک سے دھو دیا ہر دل بدل دیا اُس سے خدا کا چہرہ نمودار ہو گیا شیطاں کا مکر و وسوسہ بیکار ہو گیا وہ رہ جو ذات عز وجل کو دکھاتی ہے وہ رہ جو دل کو پاک و مطہر بناتی ہے وہ رہ جو یارگم شدہ کو کھینچ لاتی ہے وہ رہ جو جام پاک یقیں کا پلاتی ہے ہ رہ جو اُس کے ہونے پہ محکم دلیل ہے وہ رہ جو اُس کے پانے کی کامل سی نے کی کامل سبیل ہے اُس نے ہر ایک کو وہی رستہ دکھا دیا جتنے شکوک و شبہ تھے سب کو مٹا دیا افسردگی جو سینوں میں تھی دور ہوگئی ظلمت جو تھی دلوں میں وہ سب نور ہوگئی وہ جو دور تھا خزاں کا وہ بدلا بہار سے چلنے لگی نسیم عنایات یار سے