براہین احمدیہ حصہ پنجم — Page 87
روحانی خزائن جلد ۲۱ ۸۷ براہین احمد یہ حصہ پنجم پھر بعد اس کے اور پیشگوئیاں ہیں جو ان پیشگوئیوں کی مؤید ہیں جن کو ہم ذیل میں لکھتے ﴿۲۸﴾ ہیں اور وہ یہ ہیں:۔ ولا تهنوا ولا تحزنوا اليس الله بكاف عبده۔ الم تعلم ان الله على كل شيءٍ قدير ۔ وان يتخذونك إلا هزوا ۔ أهذا الذي بعث الله۔ قل انما انا بشر مثلكم يوحى إلى انّما الهُكُمْ إِلهُ وَاحِدٌ وَالخَيْرِ كُلَّهُ في القرآن۔ قل ان هُدَى الله هو الهُدى ۔ رَبِّ إِنِّي مغلوب فانتصر ۔ ايلي ايلى لما سبقتني۔ يا عبد القادر انّی معک غرست لک بیدی رحمتی و قدرتی۔ ونجيناك من الغم وفتناك فتونا ۔ انا بدك اللازم۔ أَنَا مُحْيِيكَ نَفَختُ فیک من لدنى روح الصدق ۔ وألقيت عليك محبة مني ولتصنع على عيني۔ كزرع اخرج شَطْأَهُ فاستغلظ فاستوى على سوقه ۔ انا فتحنالک فتحا مبينًا ليغفر لك الله ما تقدم من ذنبك وَمَا تَأخر ۔ دیکھو براہین احمدیہ صفحہ ۵۱۱ سے ۵۱۵ تک۔ ترجمہ مع شرح ۔ اور تم سست مت بنو اور غم مت کرو۔ کیا خدا اپنے بندے کے لئے کافی نہیں یعنی اگر تمام لوگ دشمن ہو جائیں تو خدا اپنی طرف سے نصرت کرے گا اور پھر فرمایا کہ کیا تو جانتا نہیں کہ خدا ہر ایک چیز پر قادر ہے اُس کے آگے کوئی بات انہونی نہیں۔ پس وہ قادر ہے کہ ایک تنہا گمنام کو اس قدر ترقی دے کہ لاکھوں انسان اُس کے محب اور ارادتمند ہو جائیں ۔ یہ وہ پیشگوئی ہے جو پچیس برس کے بعد اس زمانہ میں پوری ہوئی ۔ اور پھر فرمایا کہ ان لوگوں نے تجھے ایک ہنسی کی جگہ سمجھ رکھا ہے۔ وہ طنزا کہتے ہیں کہ کیا یہی وہ شخص ہے جس کو خدا نے ہم میں دعوت کے لئے کھڑا کیا ان کو کہہ دے کہ میں تو تمہاری طرح صرف ایک بشر ہوں مجھے یہ وحی ہوتی ہے کہ تمہارا خدا ایک خدا ہے اور ہر ایک نیکی اور بھلائی قرآن میں ہے ان کو کہہ دے کہ تمہارے خیالات کیا چیز ہیں ۔ ہدایت وہی ہے جو خدائے تعالیٰ براہ راست آپ دیتا ہے ورنہ انسان اپنے غلط اجتہادات سے کتاب اللہ کے معنے بگاڑ دیتا ہے اور کچھ کا کچھ سمجھ لیتا ہے۔ وہ خدا ہی ہے جو غلطی نہیں کھاتا لہذا ہدایت اُسی کی ہدایت ہے۔ انسانوں کے