براہین احمدیہ حصہ پنجم

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 78 of 506

براہین احمدیہ حصہ پنجم — Page 78

روحانی خزائن جلد ۲۱ ۷۸ براہین احمد یہ حصہ پنجم וד جو ان پر غور کریں اور خدا کے ساتھ لڑنے سے ڈریں۔ اگر یہ کاروبار انسان کا ہوتا تو خود تنبہ ہو جاتا اور اس کا یوں خاتمہ ہو جاتا جیسا کہ ایک کاغذ پیٹ دیا جائے ۔ پر یہ سب کچھ اس خدا کی طرف سے ہے جس نے آسمان بنائے اور زمین کو پیدا کیا۔ کیا انسان کو حق پہنچتا ہے کہ اُس پر اعتراض کرے کہ تو نے ایسا کیوں کیا۔ اور ایسا کیوں نہ کیا۔ اور کیا وہ ایسا ہے کہ اپنے کاموں سے پوچھا جائے؟ کیا انسان کا علم اس کے علم سے بڑھ کر ہے؟ کیا وہ نہیں جانتا کہ نزول مسیح کی پیشگوئی کے کیا معنے تھے؟ اب ذیل میں وہ پیشگوئیاں لکھی جاتی ہیں جو پہلی پیشگوئیوں کی تاکید اور تائید کیلئے فرمائی گئی ہیں اور وہ یہ ہیں:۔ بوركت يا احمد وكان ما بارک الله فیک حقًا فیک۔ شانک عجیب و اجرک قريب ۔ الارض والسماء معك كما هو معى۔ سبحان الله تبارک و تعالی زاد مجدك ينقطع أباءك ويبدء منك ۔ وما كان الله ليتركك حتى يميز ا الخبيث من الطيب۔ والله غالب على امره ولكن اكثر الناس لا يعلمون ۔ اذا جاء نصر الله والفتح وتمت كلمة ربك هذا الذي كنتم به تستعجلون۔ أردتُ ان استخلف فخلقت آدم ۔ دنى فتدلى فكان قاب قوسين أو أدنى ۔ يُحيى الدين ويقيم الشريعة ۔ دیکھو براہین احمدیہ صفحہ ۴۸۶ سے صفحہ ۴۹۶ تک۔ ترجمہ:۔ اے احمد تجھے برکت دی گئی اور یہ برکت تیرا ہی حق تھا۔ تیری شان عجیب ہے اور تیرا اجر قریب ہے یعنی وہ تمام وعدے جو کئے گئے وہ جلد پورے ا ہوں گے۔ چنانچہ پورے ہو گئے ۔ اور پھر فرماتا ہے کہ زمین اور آسمان تیرے ساتھ ہیں جیسا کہ وہ میرے ساتھ ہیں۔ یہ اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ آئندہ بہت سی قبولیت ظاہر ہوگی اور زمین کے لوگ رجوع کریں گے اور آسمانی فرشتے ساتھ ہوں گے جیسا کہ آج کل ظہور میں آیا۔ پھر فرماتا ہے ۔ پاک ہے وہ خدا جو بہت برکتوں والا اور بہت بلند ہے اُس نے تیری بزرگی کو زیادہ کیا۔ تیرے باپ دادے کا ذکر منقطع ہو جائے گا اور اب سے سلسلہ تجھ سے شروع ہوگا۔ اور دنیا میں تیری نسل پھیلے گی اور قوموں میں تیری شہرت ہو جائے گی ۔ اور