براہین احمدیہ حصہ چہارم — Page 361
روحانی خزائن جلد 1 ۳۵۹ براہین احمدیہ حصہ چہارم ہر یک بولی انسان کی ہی ایجاد ہے بلکہ بکمال تحقیق ثابت ہے کہ موجد اور خالق ۳۰۹ بقیه ح حاشیه کسرشان روا رکھ کر یہ خیال نہیں کرتے کہ اس سے ایک عالم کی کسر شان لازم آتی ہے۔ کوئی اپنی عقل پر ناز کرے یا بزعم خود کسی دوسرے نبی کا تابع بن بیٹھے۔ اس کے لئے یہی سیدھا راستہ ہے کہ اول انتہا کی کوشش کر کے قرآن شریف کے حقائق و معارف کے مقابلہ پر اپنی عقل یا اپنی الہامی کتاب میں سے ویسے ہی حقائق حکمیہ نکال کر دکھلا دے پھر جو چاہے بکا کرے۔ مگر قبل اس کے جو اس مہم کو انجام دے سکے جو کچھ وہ کسر شان قرآن شریف کرتا ہے یا جو الفاظ تحقیرانہ حضرت خاتم الانبیاء کے حق میں بولتا ہے۔ وہ حقیقت میں اسی نادان ناقص العقل پر یا اس کے کسی نبی و بزرگ پر وارد ہوتے ہیں۔ کیونکہ اگر آفتاب کی روشنی کو تاریکی قرار دیا جائے تو پھر بعد اس کے اور کون سی چیز رہے گی جس کو ہم روشن کہہ سکتے ہیں۔ اے سر خود کشیده از فرقان بانگ کم کن به پیش نور بدای تو به کن از فسوس پا نهاده به لجة طغیان و بازیها ایں چہ چشمے ست کور و سخت کبود کا فتابے درو چو ذره نمود تا نگیری کناره زین ره و خو هست دور از کنار کشتی تو با خدایت عناد و کین تا چند خنده و بازیت بدین تا چند خویشتن را مکش به ترک حیا جائے گریہ مشو به باستهزا مهر تابان چو بر فلک رخشید شب توان کرد صد فریب نهان چون توانی بخاک و خس پوشید لیک در روز روشن این نتوان نور فرقان نه تافت است چنان آن چراغ برای ست دنیا را کو بماند نہاں نے دیدہ وران رہبر و رہنماست دنیا را رحمتی از خداست دنیا را نعمته از سیاست دنیا را مخزن راز ہائے ربانی از خدا آله خدا دانی ۳۰۹