براہین احمدیہ حصہ چہارم

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 340 of 849

براہین احمدیہ حصہ چہارم — Page 340

روحانی خزائن جلد 1 ۳۳۸ براہین احمدیہ حصہ چہارم ۲۹۲ ماننا چاہئے کیونکہ جیسا کہ ہم بیان کر چکے ہیں کلام کی عظمت و شوکت متکلم کی علمی بقیه حاشیه نمبر ا ا ہے کہ روح کیا چیز ہے اور کیونکر داخل ہوتی اور کیونر نکلتی ہے ظاہر ا تو کچھ نکلتا نظر نہیں آتا اور نہ داخل ہوتا نظر آتا ہے اور اگر کسی جاندار کو وقت نزع جان کے کسی شیشہ میں بھی بند کرو تب بھی کوئی چیز نکلتی نظر نہیں آتی اور اگر بند شیشہ کے اندر کسی مادہ میں کیڑے پڑ جائیں تو ان روحوں کے داخل ہونے کا بھی کوئی راہ دکھائی نہیں دیتا۔ انڈے میں اس سے بھی زیادہ تعجب ہے کس راہ سے روح پرواز کر کے آتی ہے اور اگر بچہ اندر ہی مر جائے تو کس راہ سے نکل جاتی ہے کیا کوئی عاقل اس معمہ کو صرف اپنی ہی عقل کے زور سے کھول سکتا ہے۔ وہم جتنے چاہو دوڑاؤ مگر مجرد عقل کے ذریعہ سے کوئی واقعی اور یقینی بات تو معلوم نہیں ہوتی پھر جبکہ پہلے ہی قدم میں یہ حال ہے تو پھر یہ ناقص عقل امور معاد میں قطعی طور پر کیا دریافت کر لے گی؟ کیا آپ لوگوں میں اس بات کا سمجھنے والا کوئی نہیں رہا ؟ کیا تمہاری اس مصیبت زدہ حالت پر تمہیں آپ ہی رحم نہیں آتا ؟ جس حالت میں جیفہ دنیا کے پیچھے تمہارے پیٹ میں اتنی کھلبلی پڑی ہوئی ہے کہ اس کے حصول کے جوش میں ہزار ہا کوس کا سفر خشکی وتری میں کرتے ہو تو کیا عالم معاد تمہاری نظر میں کچھ چیز نہیں ۔ افسوس کیوں آپ لوگوں کو سمجھ نہیں آتا کہ روح کی ہر یک بے قراری کا چارہ اور نفس امارہ کی ہر یک مرض کا علاج صرف اپنے ہی تخیلات اور تصورات سے ممکن نہیں ۔ یہ ایک قدرتی قاعدہ ہے کہ جب انسان کسی جذ بہ نفسانی یا آفت روحانی میں مبتلاء ہو مثلاً قوت غضبیہ اشتعال میں ہو یا قوت شہو یہ شعلہ زن ہو یا کسی مصیبت اور ماتم اور ہم اور غم میں گرفتار ہو یا کسی اور تغیر نفسانی یا روحانی سے مشہور ہو تو وہ ان امراض اور اغراض کو کہ جو اس کے نفس اور روح پر غلبہ کر رہی ہیں صرف اپنے وعظ اور نصیحت سے دور نہیں کر سکتا بلکہ ان جذبات کے فرو کرنے کے لئے ایک ایسے واعظ کا محتاج ہوتا ہے کہ جو سامع کی نظر میں با رعب اور بزرگ اور اپنی بات میں سچا اور اپنے جو بیہودہ بازاروں اور دیہات میں گشت کرتے پھرتے ہیں شریک کر لیجئے ۔ اور خدا ۲۹۲ کے ساتھ ذرا لڑ کر دکھائیے ۔ ورنہ جو لوگ ہمارا مردانہ اشتہار پڑھ کر آپ لوگوں کی یہ ۲۹۲