براہین احمدیہ حصہ سوم

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 693 of 849

براہین احمدیہ حصہ سوم — Page 693

صفحہ ۱۲۸۔ان مخفی بتوں سے ڈرتا رہ اور اُن کے ہاتھ سے اپنے <mark>دل</mark> کا دامن چھڑا لے۔اُس شخص کی کیا قدر ہے جس کا کام شرک ہو اور بدکار عورت کی طرح اُس کے ہزاروں یار ہوں۔صدق اختیار <mark>کر</mark> اور صدق کو اپنا پیشہ بنا لے اور ہمیشہ صدق کا پہلو اختیار <mark>کر</mark>۔راستبازی کے باعث تیری آنکھ کھل جائے گی اور گمشدہ دوست صدق کی ب<mark>دولت</mark> واپس آئے گا۔سچا وہ ہے <mark>جو</mark> نیک <mark>دل</mark> کے ساتھ اُس دین کو اختیار <mark>کر</mark>تا ہے <mark>جو</mark> <mark>پا</mark>ک اور مضبوط ہو۔<mark>پا</mark>ک دین صرف اسلام کا دین ہے اور یہ اُس خدا کی طرف سے ہے جس کا علم <mark><mark>کامل</mark></mark> ہے۔چونکہ دین اس لئے ہوتا ہے کہ باطل سے چھڑا <mark>کر</mark> حق کی طرف کھینچ <mark>کر</mark> لے جائے۔تو یہ بات قرآن کا خاصہ ہے اور اس کا ہر اصول <mark>دل</mark>یل سے ثابت ہے۔وہ روشن اور چمکدار <mark>دل</mark>ائل کے ساتھ خدائے واحد کا راستہ دکھاتا ہے۔اگر آج میرے <mark>پا</mark>س روپیہ ہوتا تو ان <mark>دل</mark>ائل کو سونے) کے <mark>پا</mark>نی(سے لکھتا۔اللہ اللہ! یہ کیسا <mark>پا</mark>ک مذہب ہے <mark>جو</mark> سراسر ربّ العالمین کی رحمت ہے۔یہ راہِ راست کا سورج ہے۔خدا کی قسم یہ دین سورج سے بھی بہتر ہے۔جہالت اور اندھیرے سے نکال <mark>کر</mark> قرب و وصل کے انوار کی طرف لاتا ہے۔طالبوں کو راہِ راست دکھاتا ہے اور راستی خدا کی رضا کا موجب ہے۔اگر تجھے خدا کا خوف ہے تو مذہب اسلام کو قبول <mark>کر</mark> اور لوگوں سے مت ڈر۔جب اُس خدائے <mark>پا</mark>ک کی رحمت تجھ پر ہو تو پھر تجھے مخلوق کی لعنت اور طعنوں سے کیا ڈر ہے۔خلقت کی لعنت آسان اور سہل ہے دراصل لعنت وہ ہے <mark>جو</mark> خدا کی طرف سے پڑتی ہے صفحہ ۱۵۱۔جب تجھ میں ایک مکھی کی ہمسری کی بھی <mark>طاقت</mark> نہیں تو پھر اس قادر مطلق کی برابری کس طرح <mark>کر</mark> سکتا ہے۔تجھے خدائے قدیر کے مقابلہ میں کچھ دعویٰ <mark>کر</mark>نے سے شرم آنی چاہیے۔جا اپنی حیثیت دیکھ کہ تو ایک کیڑے سے بھی کم تر ہے