براہین احمدیہ حصہ اوّل

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 718 of 849

براہین احمدیہ حصہ اوّل — Page 718

۔ُمردوں کو تو گود میں لیتا ہے پر زندہ محبوب سے بیزار ہے۔کیا تو نے کوئی ایسا عاشق سنا ہے <mark>جو</mark> یار سے بے پروا ہو عشق اور <mark>صبر</mark> دونوں کا جمع ہونا مشکل ہے۔<mark>جو</mark> <mark>دل</mark> کی گہرائیوں میں اتر جاتا ہے تو پھر آنکھ اس کے دیکھنے سے سیر نہیں ہوتی۔تو نے اپنا <mark>دل</mark> دوسروں کو دے رکھا ہے اور یار کی طرف سے بالکل لاپروا ہو گیا ہے۔کیا عاشق زار کا حال ایسا ہی ہوا <mark>کر</mark>تا ہے؟ اے مردار! کیا یہی <mark>دل</mark>بر کی قدر ہے۔عاشقوں میں تو صدق کے آثار <mark>پا</mark>ئے جاتے ہیں اے سیہ <mark>دل</mark> بھلا تجھے عشق سے کیا کام۔جب تک تیری خودی تجھ سے دور نہ ہو گی تب تک شرک کا بیج تیرے <mark>دل</mark> میں سے نہیں نکلے گا۔تیری کوشش کا قدم اونچا نہیں پڑے گا جب تک تیرے <mark>دل</mark> کا دھواں سر تک نہ پہنچ جائے۔یار اُس وقت ظاہر ہو گا جب تو اپنے آپ سے پوری طرح غائب ہو جائے۔جب تک تو نہیں جلے گا سوزوغم سے نجات نہیں <mark>پا</mark>ئے گا اور جب تک تو مرے گا نہیں موت سے بھی رہائی نہیں <mark>پا</mark>ئے گا۔وہ جان وتن کیسے بیہودہ ہیں <mark>جو</mark>) عشق میں (نہیں جلتے ایسے <mark>دل</mark> کو آگ لگا دے <mark>جو</mark> نہیں جلتا۔اپنے جسم کی جھونپڑی کو برباد <mark>کر</mark> دے اگر وہ خدا سے آبادنہیں ہوتی۔اپنے جسم سے اپنے پیر کو کاٹ ڈال اگر وہ صداقت کا راستہ اختیار نہیں <mark>کر</mark>تا۔کوئی چیز بھی اُس بے مثل ذات کی مانندنہیں وہ <mark>دل</mark> تباہ ہو جائے <mark>جو</mark> اس کی محبت میں خون نہیں ہوتا۔سارے جہان کے خزانے اُس محبوب پر قربان ہیں اور محبوب کے پیروں کی خاک سینکڑوں خزانوں سے بہتر ہے۔<mark>جو</mark> کچھ اُس کے ہاتھ سے پہنچے وہی اچھا ہے اُس کا ایک کانٹا ہزار گلزار سے بہتر ہے۔اُس کی خاطر ذلت برداشت <mark>کر</mark>نا عزت سے بہتر ہے اُس کی خاطر غربت اختیار <mark>کر</mark>نا <mark>دولت</mark>مندی سے بہتر ہے۔اُس کی خاطر مرنا ہمیشہ کی زندگی ہے۔ان تکلیفوں پر سینکڑوں لذتیں قربان ہیں۔اے وہ شخص ! <mark>جو</mark> <mark>دل</mark>بر کے کوچے میں سے گزر رہا ہے تو باوفا رہ خواہ جان چلی جائے۔وہ راستباز <mark>جو</mark> یار کے طالب ہیں وہ تو <mark>دل</mark>دار کے لئے جان قربان <mark>کر</mark> دیتے ہیں