برکاتُ الدُّعا — Page 40
روحانی خزائن جلد ۶ ۴۰ بركات الدعاء چکی ہے ظاہر ہوتے ہیں اور طالب حق کے لئے خود مصنف پوری پوری تسلی و تشفی کرنے کو ہر وقت مستعد اور حاضر ہے۔ وَ ذَالِكَ فَضْلُ اللَّهِ يُؤْتِيهِ مَنْ يَشَاءُ وَلَا فَخْرَ - وَالسَّلامُ عَلَى مَنِ اتَّبَعَ الْهُدی۔ اور اگر اس اشتہار کے بعد بھی کوئی شخص سچا طالب بن کر اپنی عقدہ کشائی نہ چاہے اور دلی صدق سے حاضر نہ ہو تو ہماری طرف سے اس پر اتمام حجت ہے جس کا خدا تعالیٰ کے روبرو اس کو جواب دینا پڑے گا ۔ بالآخر اس اشتہار کو اس دُعا پر ختم کیا جاتا ہے کہ اے خداوند کریم تمام قوموں کے مستعد دلوں کو ہدایت بخش کر تا تیرے رسول مقبول افضل الرسل محمد مصطفے صلی اللہ علیہ وسلم اور تیرے کامل و مقدس کلام قرآن شریف پر ایمان لاویں اور اُس کے حکموں پر چلیں تا ان تمام برکتوں اور سعادتوں اور حقیقی خوشحالیوں سے متمتع ہو جاویں کہ جو سچے مسلمان کو دونوں جہانوں میں ملتی ہیں اور اس جاودانی نجات اور حیات سے بہرہ ور ہوں کہ جو نہ صرف عقبی میں حاصل ہو سکتی ہے بلکہ سچے راستباز اسی دُنیا میں اس کو پاتے ہیں بالخصوص قوم انگریز جنہوں نے ابھی تک اس آفتاب صداقت سے کچھ روشنی حاصل نہیں کی اور جن کی شائستہ اور مہذب اور بارحم گورنمنٹ نے ہم کو اپنے احسانات اور دوستانہ معاملت سے ممنون کر کے اس بات کے لئے دلی جوش بخشا ہے کہ ہم اُن کے دنیا و دین کے لئے دلی جوش سے بہبودی و سلامتی چاہیں تا اُن کے گورے و سپید منہ جس طرح دنیا میں خوبصورت ہیں آخرت میں نورانی و منور ہوں ۔ فنسأل الله تعالی خيرهم في الدنيا والاخرة اللهم اهدهم بروح منك و اجعل لهم حظا كثيرًا في دینک و اجذبهم بحولك و قوتک لیؤمنوا بکتابک و رسولک و یدخلوا في دين الله افواجا ۔ أمين ثم أمين والحمد لله رب العالمين - المش خاکسار مرزا غلام احمد از قادیان ضلع گورداسپورہ ملک پنجاب ( میں ہزار اشتہار چھاپے گئے ) ( مطبوعہ ریاض ہند پریس امرتسر پنجاب )