برکاتُ الدُّعا — Page 281
روحانی خزائن جلد ۶ ۲۷۹ جنگ مقدس ع۔ نبی اسلام کا چھوٹا یا بڑا معجزہ ثابت نہیں ہوا۔ غ قرآن معجزات سے بھرا ہے اور خود وہ معجزہ ہے توجہ سے دیکھیں اور پیشگوئیاں تو اس میں دریا کی طرح بہ رہی ہیں۔ اسلام کے غلبہ کی ضعف اسلام کے وقت خبر دی ۔ سلطنت روم کے غلبہ کی اُن کے مغلوب ہونے کے پہلے خبر دی ۔ شق القمر کا معجزہ بھی موجود ہے اگر نظام کے مخالف وسوسہ گزرے تو یوشع بن نون اور یسعیاہ نبی کی نظیر دیکھ لیجیے مگر حضرت مسیح کے معجزات کا ہمیں کچھ پتہ نہیں لگتا۔ بیت صدر کے حوض نے اُن کی رونق کھو دی ۔ پیشگوئیاں نری اٹکل معلوم ہوتی ہیں اور زیادہ افسوس یہ ہے کہ بعض پوری بھی نہ ہوئیں مثلاً یہ پیشگوئی کب اور کس وقت پوری ہوئی کہ تم سے ابھی بعض نہیں مریں گے کہ میں آسمان پر سے اُتر آؤں گا۔ بادشاہت کہاں ملی جس کے لئے تلواریں خریدی گئی تھیں ۔ ۱۷۹ بارہ حواریوں کو بہشتی تختوں کا وعدہ ہوا تھا یہودا اسکر یوطی کو تخت کہاں ملا ۔ ع۔ قرآن نے فصاحت و بلاغت کا دعوی نہیں کیا۔ غ ۔ اگلے پرچہ میں دکھلا دوں گا کہ کیا ہے۔ ع کیا ستون میں خدا نہیں بول سکتا ۔ غ کیوں نہیں بلکہ ستون میں بول کر بھی وہ ستون سے بے علاقہ رہے گا اور ستون ابن الله نہیں کہلائے گا بلکہ جیسے پہلے تھا ویسے رہے گا اور ایک ستون میں بولنا ایک ہی وقت میں دوسرے ستون میں بولنے سے منع نہیں کرے گا بلکہ ایک ہی سیکنڈ میں کروڑہا ستونوں میں بول سکتا ہے مگر آپ کا اصول اس کے مطابق نہیں ۔ ع۔ کسی نبی کے بارہ میں لکھا ہے کہ میرا ہمتا۔ غ جناب جب بعض نبیوں کو خدا کہا گیا تو کیا ہمتا پیچھے رہ گیا بلکہ خدا کہنے سے تو قادر مطلق وغیرہ سب صفات آگئے ۔ ع مسیح کے مظہر اللہ ہونے میں ہیبل میں بہت سی پیشگوئیاں ہیں۔ حمد سہو کتابت معلوم ہوتا ہے بیت حسدا “ ہونا چاہیے۔ (ناشر)