برکاتُ الدُّعا — Page 275
روحانی خزائن جلد ۶ ۲۷۳ جنگ مقدس ہے اور جب کوئی شخص اپنے اعمال سے جو اُس نے دیدہ و دانسته و با ختیار خود کیا ہو مواخذہ عدل میں ہو اس سے چھوڑانے کو رحم کہتے ہیں۔ لد ۔ جانوروں کی بابت میں جوش جو شکم سیری و معیشت نفسی کی بابت فرمایا ہے اگر اُن کے مفعولوں کو کچھ دکھ ہے تو جناب کو ثابت کرنا چاہیے کہ ان تین دکھوں کے ماسوائے جو ہم نے پہلے ذکر کیا ہے اور مواخذہ عدل کے لائق ہے ورنہ ان پر الزام ہی کیا ہے اور جو ما ہیئت ظلم سے بھی آگاہ گاہ نہیں باتفاق جناب اس کو مواخذہ اخذہ ہی کیوں کر ہو سکتا ہے ۔ پس اس فلاسفہ کے غواصی میں جناب چوطرف ایک شے کے نہیں پھرے اور اندر باہر اس کے نظر نہیں کی ۔ جب کلی ماہیت اس کی معلوم کریں گے تب ایسے دلائل کو پیش بھی نہ کریں گے ۔ ۔ ہم نے ایک سوال کیا تھا بابت فرشتوں اور پیدائش مسیح کے اس پر ہمارا بہت کچھ کہنا ہے ۔ اس کا جواب ہنوز آپ نے نہیں دیا ۔ ہم انتظار اس کا کرتے ہیں ۔ دستخط دستخط بحروف انگریزی بحروف انگریزی غلام قادر فصیح ہنری مارٹن کلارک پریزیڈنٹ از جانب اہل اسلام پریزیڈنٹ از جانب عیسائی صاحبان