ایّام الصّلح

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 173 of 550

ایّام الصّلح — Page 173

روحانی خزائن جلد ۱۴ ۱۷۳ راز حقیقت حاشیه متعلقه صفحه اول اشتہار مورخہ ۳۰ نومبر ۱۸۹۸ء فوری ذلت ذلت صادق مجو اے بے تمیز زیں رہے ہرگز نخواهی شد عزیز شیخ محمد حسین صاحب بٹالوی بار بار یہی کہتے رہے کہ ہم صادق اور کاذب کے پر کھنے کے لئے مباہلہ چاہتے ہیں اور مذہب اسلام میں مباہلہ مسنون بھی ہے لیکن ساتھ اس کے یہ بھی درخواست ہے کہ اگر ہم کا ذب ٹھہریں تو فوری عذاب ہم پر نازل ہو ۔ اس کے جواب میں میں نے اشتہار ۲۱ رنومبر ۱۸۹۸ء میں مفصل لکھ دیا ہے کہ مباہا ہے کہ مباہلہ میں فوراً عذاب نازل ہونا بالکل خلاف سنت ہے۔ احادیث میں اب تک کما حال الحول کا لفظ موجود ہے جس میں پیغمبر خدا صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں کہ نجران کے نصاری نے ڈر کر مباہلہ کو ترک کیا اور اگر وہ مجھ سے مباہلہ کرتے تو ابھی ایک سال گزرنے نہ پاتا کہ وہ ہلاک کئے جاتے ، سو اس حدیث سے مباہلہ کے لئے ایک سال تک کی شرط جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے منہ سے نکلی ہے اور مسلمانوں کے لئے قیامت تک یہی طریق مسنون ہے کہ حدیث کے لفظ کی رعایت کر کے مباہلہ کی مدت کو ایک سال سے کم نہیں کرنا چاہیے بلکہ مردان خدا اور عارفان حق جو زمین پر حجۃ اللہ ہیں وہ ہمیشہ کے لئے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے وارث ہو کر اس معجزہ کے بھی وارث ہیں کہ اگر کوئی عیسائی جو حضرت عیسی علیہ السلام کو خدا جانتا ہے یا کوئی اور مشرک جو کسی اور انسان کو خدا خیال کرتا ہے اُن سے اس امر میں مباہلہ کرے تو خدا تعالیٰ اس مدت میں یا کسی اور مدت میں جو الہامی تصریح سے ملہم کو معلوم ہو شخص مقابل کو اپنے غلبہ اور حق کی شہادت کے لئے کوئی آسمانی نشان دکھائے گا۔ اور یہ اسلام کی سچائی کے لئے ہمیشہ کے نشان ہیں جن کا مقابلہ کوئی قوم نہیں کر سکتی ۔ غرض ایک برس کی میعاد جو وعید کی پیشگوئیوں میں ایک اقل مدت ہے، نصوص صریحہ سے ثابت ہے اور یہ ضد جو فوری عذاب چاہے وہی کرے گا جس کو علم حدیث سے سخت نا واقعی ہے۔ ایسا شخص مولویت کی شان کو داغ لگاتا ہے۔ میں نے تو بٹالوی صاحب کے سمجھانے کے لئے یہ بھی لکھ دیا تھا کہ مباہلہ ب انجیل سے ثابت ہے کہ نشان دکھلانے کی برکت حضرت مسیح کے زمانہ میں عیسائی مذہب میں پائی جاتی تھی بلکہ نشان دکھلانا سچے عیسائی کی نشانی تھی لیکن جب سے کہ عیسائیوں نے انسان کو خدا بنایا اور سچے رسول کی تکذیب کی تب سے یہ تمام برکتیں اُن میں سے جاتی رہیں۔ اور دوسرے مردہ مذہبوں کی طرح یہ مذہب بھی مردہ ہو گیا ۔ اسی وجہ سے ہمارے مقابلہ پر کوئی عیسائی آسمانی نشان دکھلانے کے لئے کھڑا نہیں ہو سکتا۔ منہ