آسمانی فیصلہ

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 251 of 598

آسمانی فیصلہ — Page 251

روحانی خزائن جلد ۲۵۱ الحق مباحثہ دہلی L نحوی لازم نہیں آتا ۔ البتہ آیت اول میں چونکہ صرف نون تاکید ہے لام تاکید نہیں لہذا وہ صرف ۱۲۱ استقبال کے واسطے ہے ۔ اور آیت دوم فَلَنُوَلِيَنَّكَ قِبْلَةً تَرْضُهَا " میں ) میں لام تاکید معہ نون تاکید موجود ہے۔ پس اسکے حال و استقبال ہونے میں کوئی محذور نہیں ہے علی ھذا القیاس ۔ آیت سوم وَلَنَبْلُوَنَّكُمْ بِشَيْ مِنَ الْخَوْفِ " میں حال و استقبال دونوں مراد ہو سکتے ہیں اور اگر کسی تفسیر میں ان آیات کو صرف استقبال پر حمل کیا ہو تو ہم کو کچھ مضر نہیں اور آیت چهارم لَتُؤْمِنُنَّ بِهِ وَ لَتَنْصُرُنہ سے میں حال و استقبال دونوں مراد ہو سکتے ہیں اور ہم یہ کب کہتے ہیں کہ ہر جگہ حال ہی مراد ہوا کرے اور لَتَنْصُرُنہ میں صرف استقبال ہی مراد ہونا ہم کو کچھ مضر نہیں ۔ آیت پنجم لَتُبْلَونَ فِي أَمْوَالِكُمْ وَأَنْفُسِكُمْ وَلَتَسْمَعُنَّ مِنَ الَّذِينَ أُوتُوا الْكِتَبَ ۴ ۱۰ میں لام تاکید معہ نون تاکید موجود ہے حال و استقبال دونوں مراد ہو سکتے ہیں اور اگر کسی تفسیر میں صرف استقبال کا مراد ہونا ان آیات میں لکھا ہو تو ہم کو کچھ معفر نہیں ۔ اور آیت نمبر ۴ لَتُبَيِّنُنَّهُ لِلنَّاسِ 2 اگر خبر بمعنے انشاء کے ہے اور اس واسطے صرف استقبال مراد ہے تو ہم کو کچھ مضر نہیں ۔ آیت ششم لَا كَفِّرَنَّ عَنْهُمْ میں دونوں زمانہ مراد ہو سکتے ہیں کوئی محذور لازم نہیں آتا آیت ہفتم وَلَأُدْخِلَنَّهُمْ میں لام تاکيد مع نون تاکید موجود ہے ۔ حال و استقبال دونوں مراد ہیں ۔ ورنہ اس کے کیا معنے کہ وہ مہاجرین اللہ تعالیٰ کے راہ میں قتل تو کئے گئے اور اُس کی راہ میں تکلیفیں اُٹھا چکے اور ابھی تک جنت میں داخل نہیں ہوئے اور ہزاروں برس کے بعد کہیں جنت میں داخل ہونگے بلکہ ہم تو یہ کہتے ہیں کہ نزول آیت کے وقت میں بھی داخل ہوئے اور ہونگے اور داخل ہوتے چلے جاتے ہیں یاد کرو القبر روضة من رياض ا الجنة الخ ۔ آیت ہشتم وَلَا ضِلَّنَّهُمْ ^ کے بھی مضارع ہونے میں کوئی محذور نہیں ۔ ابلیس کا اضلال حضرت آدم کے وقت دخول جنت سے متحقق ہے ۔ آیت نم لَتَجِدَنَّ 2 میں بھی دونوں زمانے مراد ہو سکتے ہیں۔ کونسا محذور لازم آتا ہے بیان کیا جاوے اس میں نظر کی جاوے گی ۔ آیت دہم ۔ لَيَبْلُوَنَّكُمُ اللهُ " میں بھی خالص استقبال کا بطور وجوب ولزوم کے مراد ہونا کچھ ضرور نہیں و من ادعى فعليه البيان ۔ آیت یاز دہم۔ لَيَجْمَعَنَّكُمْ إِلَى يَوْمِ الْقِيِّمَةِ " میں بھی دونوں زمانہ مراد ہو سکتے ہیں کیونکہ مرتے جاتے ہیں۔ البقرة : ۱۴۵ - البقرة : ۱۵۶ ۳ آل عمران: ۸۲ ۴ آل عمران: ۱۸۷ ۵ آل عمران: ۱۸۸ آل عمران: ۱۹۶ ۸ النساء : ۱۲۰ ۹ المائدة: ۸۳ ا المائدة ۹۵ ال النساء: ۸۸