آسمانی فیصلہ

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 242 of 598

آسمانی فیصلہ — Page 242

روحانی خزائن جلد ۴ ۲۴۲ الحق مباحثہ دہلی یا حال ہے فاعل نَزَلَ یا يَنزِلُ سے جس کا عامل وہی نَزَلَ یا يَنزِلُ ملفوظ ہے اور اس مطلب کو امام مسلم نے چند روایت سے ثابت کیا ہے اول روایت ابن عیینہ سے چنانچہ لکھتے ہیں وفی روایة ابن عيينه اماماً مقسطًا حكمًا عدلا پھر بروایت حضرت ابی ہریرہ یہ الفاظ نقل کئے ہیں قال رسول الله صلى الله عليه و سلم كيف انتم اذا نزل ابن مريم فيكم فامكم - ناظرین غور فرماویں کہ اس روایت میں کسی تخصیص اور تصریح سے موجود ہے کہ وہی ابن مریم تمہاری امامت کرے گا نہ یہ کہ کوئی دوسرا اس کے وقت میں امام ہو۔ پھر بروایت حضرت ابی ہریرہ دوسری اسناد سے لکھتے ہیں کیف انتم اذا نزل فيكم ابن مريم فامكم منکم اس روایت سے تمام شبہات و شکوک شاکین دفع کر دیئے گئے ہیں۔ پھر آگے چل کر فرماتے ہیں فقلت لابن ابی ذئب ان الا وزاعي حدثنا عن الزهرى عن نافع عن ابي هريرة وامامكم منكم قال ابن ابی ذئب أتدرى ما امكم منكم فقلت تخبرني قال فامكم بكتاب ربکم تبارک و تعالی و سنة نبيكم صلى الله علیه و سلم ۔ اب تو کوئی بھی شک باقی نہیں رہا جس کا دفع امام مسلم صاحب نے نہ فرمایا ہو کہ امامکم منکم حال یا صفت اسی مسیح بن مریم کی واقع ہے نہ کسی دوسرے شخص کی خواہ امام مہدی ہوں یا اور کوئی ۔ اب کہاں ہیں وہ اہلحدیث جو دعویٰ کیا کرتے ہیں کہ احادیث صحیحین سب حدیثوں سے مقدم ہیں اور مع هذا یہ بھی کہے چلے جاتے ہیں کہ امامکم منکم تو سواء ابن مریم کے کوئی دوسرا امام مہدی وغیرہ ہوگا ۔ ایھا الناظرین یہ ہے مصداق مَا أَتَاكُمُ الرَّسُولُ کا یا وہ جو مولا نا صاحب نے فہم مشکوک بلفظ ان حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کا لکھا ؟ علم محو مولوی صاحب نے اس مباحثہ میں علم نحو سے بڑی اعانت لی ہے اور دار مدار کل اپنی استدلال کا اور مناط قطعية الدلالت ہونے اپنی دلیل کا اسی مسئلہ نون ثقیلہ کو گردانا ہے مگر دانست ناقص میں یہ مسئلہ نحو یہ نون ثقیلہ کا ایک نہایت مقدمہ خفیفہ ہے جس سے بحر خفت کے اور کچھ حاصل نہیں ہو سکتا۔ بیان اس کا یہ ہے ۔ اول تو مولوی صاحب نے اس مسئلہ کو ایسی کتابوں سے نقل فرمایا ہے کہ ان سے ہر ایک طالب علم نقل کر سکتا ہے ۔ مولوی صاحب کو اس میں کوئی مابہ الامتیاز خصوصیت جیسا کہ ان کی شان عالی ہے۔ حاصل نہیں ہوئی ۔ کاش اگر ائمہ کبار نحو میں مثل زجاج جو ہری۔ سیرانی ۔ ابوعلی فارسی خلیل ابن احمد ۔ اخافش ثلاثہ ۔ اصمعی ۔ کسائی ۔ سیبویہ۔ مبرد