آسمانی فیصلہ — Page 221
روحانی خزائن جلد ۴ ۲۲۱ الحق مباحثہ دہلی مراسلت نمبر (1) مابین مولوی محمد بشیر صاحب اور مولوی سید محمد احسن صاحب مولوی محمد بشیر صاحب حامداً مصلياً مبسملا مکرم معظم بندہ جناب مولوی محمد احسن صاحب دام مجد کم السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔ عنایت نامہ مو عنایت نامه مورخه ۲ / ربیع الثانی پہنچا۔ مشرف فرمایا مندرجہ پر آگاہی حاصل ہوئی چونکہ بحث حیات و وفات مسیح علیہ السلام کی بنی ادلہ شرعیہ پر ہے الہام کو اس میں کچھ دخل نہیں ہے۔ اور گو جناب مرزا صاحب کو الہام میں کیسا ہی ید طولی ہو لیکن خاکسار کے زعم میں علوم رسمیہ میں آپ کو ان پر ترجیح ہے اس لئے آپ کو میں احق بالمباحثہ جانتا ہوں ۔ علاوہ اس کے خاکسار کے اور آپ کے درمیان میں جو علاقہ محبت قبل اس کے کہ آپ جناب مرزا صاحب کے مسیح موعود ہونے کے معتقد ہوں مستحکم تھا وہ اظہر من الشمس ہے۔ گویا ہم دونوں مصداق اس شعر کا تھے۔ ۔ وكنا كندماني جذيمة حقبة + من الدهر حتى قيل لن يتصدعا ۔ اور یہ محبت محض دینی تھی نہ دنیوی اور جب سے آپ جناب مرزا صاحب کے مسیح موعود ہونے کے معتقد ہوئے ہیں۔ جب سے ہم دونوں مصداق اس شعر کا ہیں - فلما تفرقنا کانی ومالكا + لطول اجتماع لم نبت ليلة معا ۹۲