آسمانی فیصلہ — Page 148
روحانی خزائن جلد ۴ ۱۴۸ هو النعمة العظمى من الله فاشكروا | ۱۱۵ و لا تكفروها بالتمرد والنكب هو الغيث فيكم فاقدروا حق قدره ١١٦ يروى البرايا كالصبيب من السحب هو النور بين الرشد و الغي في الورى ۱۱۷ به تنجلی سود الاساءة والذنب ولله عينا من راه فانه ۱۱۸ علی شرف اعلى وقد فاز بالحسب عجبت لمن لم يستبن بعد امره | ۱۱۹ وقد بلغ الابكار في الخدر والحجب ويا عجبى ممن اساء ظنونه | ۱۲۰ به وهو يهديهم الى خالص الحب ابى الله الا ان يزيد اعتلاء ه ۱۲۱ ومن يتحى ما شاء للمحو والقلب ابي الله الا ان يضيىء سراجه ١٢٢ ومن ذا الذي يطفيه بالنفخ والحصب لحى الله من ولاه بالبغي مدبرا ۱۲۳ يثير رعاع الناس بالويل والحرب لك الله قد ارسلت فينا مكرما ۱۲۴ فاهلا وسهلا مرحبا بك يا محبی ۱۱۵۔ وہ اللہ کی طرف سے بڑی نعمت ہے۔ اسکی قدر کرو۔ سرکشی اور روگردانی سے کفران نعمت کے ملزم نہ ہو۔ ۱۱۶۔ وہ تم میں ابر رحمت ہے اس کی پوری قدر کرو۔ یہ آسمانی باراں کی طرح مخلوقات کو سیراب کرتا ہے۔ ۱۱۷۔ وہ حق و باطل کے درمیان فرق کرنے کے لئے عالم میں ایک نور ہے اسی سے بدکاریوں اور گناہوں کی تاریکی دور ہوگی۔ ۱۱۸۔ مبارک ہو وہ آنکھ جس نے اسے دیکھا۔ کیونکہ اسے بڑا ہی شرف اور بڑا ہی اجر حاصل ہوا۔ ۱۱۹۔ مجھے اس شخص پر تعجب آتا ہے جس پر اب تک اس امام کا مشن واضح نہیں ہوا حالانکہ پردہ نشین کنواریوں تک تو یہ دعوت پہنچ گئی ہے۔ ۱۲۰۔ اس پر تو بڑا ہی تعجب ہے جو اب تک اس پر بدظنی رکھتا ہے حالانکہ وہ تو خالص حب الہی کی انھیں راہ دکھاتا ہے۔ ۱۲۱۔ اللہ تعالی قطعی فیصلہ کر چکا ہے کہ اس امام کی عظمت و قدر بڑھے گی اور جسے خدا قائم رکھنا چاہے اسے کون میٹ سکے یا ادل بدل کر سکے ۔ ۱۲۲۔ اللہ تعالی ضرور اسکے چراغ کو منور رکھنے والا ہے۔ کون ہے جو پھونکوں اور کنکروں سے اسے بجھا دے؟۔ ۱۲۳۔ خدا کی پھٹکار اس پر جو اس سے روگرداں ہوتا اور سفلہ لوگوں کو اس کے مقابلہ کے لئے جوش دلاتا ہے۔ ۱۲۴۔ اللہ تعالیٰ تیرے ساتھ ہو! تو ہم میں مکرم و معظم بھیجا گیا ہے۔ آیئے آئیے اے فیاض کریم ہمارے سر آنکھوں پر بیٹھئے ۔