آریہ دھرم

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 27 of 550

آریہ دھرم — Page 27

آریہ دھرم ۲۷ روحانی خزائن جلد ۱۰ ☆ ۔ کا بھی جواز پایا جاتا ہے ۔ اس لئے ہم منو کی پیروی نہیں کر سکتے تو اس کا جواب یہ ہے کہ منوکو ایسی بد فعلیوں کے لئے بھی کوئی وید کی شرقی ضرور ملی ہوگی اور جبکہ خاندان کی ترقی کے لئے منکوحہ عورتوں کو آپ لوگوں کا ویدوہ نالائق اجازت دیتا ہے کہ جس کا ہم کئی مرتبہ ذکر کر چکے ہیں تو پھر اس سے بڑھ کر اور بے حیائی کیا ہوگی ۔ جس سے منو نے آپ لوگوں کا دل دکھایا ہے سب سے گندہ مسئلہ تو نیوگ کا ہے پھر جب وہ وید میں موجود ہے تو کہنا چاہئے کہ وید میں سب کچھ ہے اور اگر یہی سچ تھا کہ بیگا نہ نطفہ بھی اپنا نطفہ ٹھہر سکتا ہے تو پھر چاہئے تھا کہ بیرج داتا کی امراض متعد یہ نطفہ کے ساتھ نہ آویں بلکہ جس نے متبنی کیا ہے اس کی متعدی مرضیں متبنی کو لگ جائیں پھر جبکہ قانون قدرت جو حقیقی بیٹے کے متعلق ہے بدل نہ سکا تو نسب میں کیونکر تبدیلی واقع ہوگی ۔ اور اس وقت یہ بیان کرنا بھی ہم ضروری سمجھتے ہیں کہ ہندوؤں میں نیوگ کا مسئلہ ایک نہایت مشہور مسئلہ ہے یہاں تک کہ بعض نے اس کو صرف دینی واجبات سے ہی خیال نہیں کیا بلکہ بڑے ثواب کا ذریعہ خیال کیا ہے اور پرانے وید کے مفسروں نے بھی اس مسئلہ کو بڑی تفصیل سے لکھا ہے چنانچہ آپ لوگ یا گولک جی کے نام سے واقف ہوں گے جن کا ابھی میں نے ذکر کیا ہے جن کا وید بھاش بڑے معتبر پایہ کا سمجھا جاتا ہے اور جو آریہ ورت کے بڑے نامی فاضل اور اول درجہ کے ویددانوں میں سے شمار کئے گئے ہیں وہ اپنی کتاب یا گولک سمرتی کے ۶۸ ۔ اشلوک میں لکھتے ہیں کہ جب عورت کو اپنے شوہر کے ساتھ مجامعت کرنے سے اولاد نہ پیدا ہو اور نہ آئندہ امید ہو تو حیض سے فارغ ہوتے ہی حاشيه منو پر یہ الزام ٹھیک نہیں کہ اُس نے نیوگ کا مسئلہ لکھا ہے کیونکہ ہم بیان کر چکے ہیں کہ نیوگ کی تعلیم خود وید میں موجود ہے اس میں نہ کوئی منو کا گناہ ہے نہ یا گولک کا نہ دیا نند کا نہ پوران والوں کا۔ ہاں بظاہر یہ الزام منو پر لگ سکتا ہے کہ اُس نے تمام ہندو عورتوں کو زنا کی رغبت دی ہے کیونکہ اُس نے لکھا ہے کہ بد فعلی عورتوں کی جبلی عادت ہے اور زنا کی حالت میں عورت کی سزا صرف اسی قدر ہے کہ اگر نطفہ قرار پکڑ گیا ہو تو اس کا خصم اُس کو اپنے نطفہ سے پاک کرے اور اگر قرار نہیں پکڑا تو حیض کا خون آتے ہی وہ آپ ہی پاک ہو جائے گی لیکن سوامی دیال نے جو کچھ بازاری عورتوں کی نسبت لکھا ہے ہے وہ بھی اس سے کم نہیں کیونکہ وہ لکھتے ہیں کہ اگر بازاری عورت حرام کاری سے انکار کرے اور خرچی لے چکی ہو تو وہ اس خرچی کا دو چند دام واپس کرے اور اگر بد فعلی کا وعدہ کر دیا ہو اور ابھی کچھ نہ لیا ہو تو جس قدر لینے کا وعدہ تھا اسی قدر بطور تاوان دیوے یہی حکم مرد کی نسبت ہے لیکن در حقیقت یہ وید مقدس کے قوانین ہیں اس میں نہ منو پر کچھ دوش آ سکتا ہے نہ سوامی دیال وغیرہ پر۔ دیکھو ترجمہ یا گولک سمرت اڈھیا ۲ شلوک ۲۹۶۔ अपुत्रां गुर्वनुज्ञातो देवरः पुत्र काम्याया। सपिण्डो वा सगोत्रो वा घृताभ्यक्त ऋतावियात्।। याज्ञवल्क्य स्मृतिः अध्याय१ श्लोक् ६८ गृहीतवेतना वेश्या नच्छन्ती द्विगुणं वहेत् । अगृहीते समं दाप्यः पुमानप्येवमेव च ॥ या۔ अ۔२ श۔२९६