آریہ دھرم

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 117 of 550

آریہ دھرم — Page 117

روحانی خزائن جلد ۱۰ ۱۱۷ ست بچن دل محض بناوٹی رسموں اور خود تراشیدہ ریتوں پر راضی نہیں ہوتا تھا اور اُس مصلی پانی کے وہ ﴿۵﴾ خواہشمند تھے کہ جو حقیقت کے چشمہ سے بہتا اور روحانیت کے رنگ سے رنگین ہوتا ہے اس لئے کبھی وہ ان بیراگیوں اور جو گیوں اور سنیاسیوں پر راضی نہ ہوئے جو محض رسم پرستی اور ایک باطل قانون کی پیروی سے بیہودہ تخیلات میں دماغ سوزی کر کے اپنی اوقات خراب کیا کرتے تھے۔ با و ا صاحب بہت زور لگاتے تھے کہ ہندوؤں میں کوئی روحانی حرکت پیدا ہو اور وہ بیہودہ رسموں اور باطل اعتقادوں سے دستکش ہو جائیں اور اسی لئے وہ ہمیشہ برہمنوں کے منہ سے سخت شست باتیں سنتے اور برداشت کرتے تھے مگر افسوس کہ اُس سخت دل قوم نے ایک ذرہ سی حرکت بھی نہ کی اور باوا صاحب ہندوؤں کی رفاقت سے اس قدر نا امید ہو گئے کہ اُن کو اپنے معمولی سفروں کے لئے بھی دو ایسے ہند و خادم نہ مل سکے کہ اُن کے خیالات کے موافق ہوں ۔ پس یہ مقام بھی سوچنے کے لائق ہے کہ کیوں ہندوؤں نے باوا نا نک صاحب سے اور باوانا تک صاحب نے ہندوؤں سے اُنس نہ کیا اور تمام عمر مسلمانوں سے ہی مانوس رہے اور اسلامی ملکوں کی طرف ہی سفر کرتے رہے۔ کیا اس سے یہ نتیجہ نہیں نکلتا کہ باوا صاحب ہندوؤں سے قطع تعلق کر چکے تھے کیا ہندوؤں میں اس کی کوئی نظیر مل سکتی ہے کہ کوئی شخص ہندو ہو کر اپنے تمام تعلقات مسلمانوں سے قائم کرلے۔ یہ کہنا بھی دشنام دہی سے کچھ کم نہیں کہ باوانا تک صاحب نے اسلامی سلطنت کا عروج دیکھ کر مسلمانوں کے ساتھ مداہنہ کے طور پر میل ملاپ کر لیا تھا کیونکہ مداہنہ ایک نفاق کی قسم ہے اور نفاق نیک انسانوں کا کام نہیں مگر باوا صاحب کی یک رنگی ایسے دلوں پر واضح ہے جس سے ایک فرد بھی انکار نہیں کر سکتا۔ باوا صاحب ایک سیدھے سادے اور صاف دل آدمی تھے اور ایک سچے مسلمان کی طرح اُن کے عقائد تھے وید کی تعلیم کی طرح اُن کا یہ مذہب نہ تھا کہ تمام روحیں اور اجسام خود بخود چلی آتی ہیں بلکہ انہوں نے اس عقیدہ کا بہت زور سے رد کیا ہے نوٹ ایک بالا بظاہر ہندو خاندان میں سے تھا مگر در حقیقت وہ با واصاحب کی برکت صحبت سے مسلمان ہو چکا تھا۔ منہ