اَربعین — Page 457
روحانی خزائن جلد ۱۷ ۴۵۷ اربعین نمبر ۴ بقيـــــه حاشيـــــــــــــه جس کا ایمانا تم مواخذہ کر سکتے ہو یا اب تک میں نے تمہارا کوئی قرضہ ادا نہیں ﴿۲۳﴾ کیا ۔ یا تم نے اپنا حق مانگا اور میری طرف سے انکار ہوا تو ثبوت پیش کر کے وہ مطالبہ مجھ سے کرو۔ مثلاً اگر میں نے براہین احمدیہ کی قیمت کا روپیہ تم اپنی کتاب عصائے موسیٰ کو ایسا بھر دیا ہے جیسا کہ ایک نالی اور بد ر رو گندی کیچڑ سے بھری جاتی ہے یا جیسا کہ سنڈ اس پاخانہ سے۔ اور خدا سے بے خوف ہو کر میری عزت پر افترا کے طور پر سخت دشمنوں کی طرح حملہ کیا ہے وہ یقینا سمجھ لیں کہ یہ کام انہوں نے اچھا نہیں کیا۔ اور جو کچھ انہوں نے لکھا ہے ان گالیوں سے زیادہ نہیں جو حضرت موسیٰ کو دی گئیں اور حضرت مسیح کو دی گئیں۔ اور ہمارے سید صلی اللہ علیہ وسلم کو دی گئیں ۔ افسوس انہوں نے آیت وَيْلٌ لِكُلِّ هُمَزَةٍ تُمَزَةٍ لے کے ویل کے وعید سے کچھ بھی اندیشہ نہیں کیا۔ اور نہ انہوں نے آیت لا تَقْفُ مَا لَيْسَ لَكَ بِهِ عِلْمٌ کی بھی کچھ بھی پروا کی ۔ وہ بار بار میری نسبت لکھتے ہیں کہ میں نے ان کو تسلی دے دی کہ میں آپ کے افترا کی وجہ سے کسی انسانی عدالت میں آپ پر نالش نہیں کروں گا۔ سو میں کہتا ہوں کہ میں نہ صرف انسانی عدالت میں نالش کروں گا بلکہ میں خدا کی عدالت میں بھی نالش نہیں کرتا لیکن چونکہ آپ نے محض جھوٹے اور قابل شرم الزام میرے پر لگائے ہیں اور مجھے ناکردہ گناہ رکھ دیا ہے اس لئے میں ہرگز ☆ یقین نہیں رکھتا کہ میں اس وقت سے پہلے مروں جب تک کہ میرا قادر خدا ان جھوٹے الزاموں سے مجھے بری کر کے آپ کا کاذب ہونا ثابت نہ کرے۔ الا ان لعنة الله على الكاذبين۔ اس کے متعلق قطعی اور یقینی طور پر مجھ کو اردسمبر ۱۹۰۰ ءروز پنجشنبہ کو یہ الہام ہوا۔ بر مقام فلک شده یا رب گرامیدے دہم مدار عجب بعدا - انشاء اللہ تعالیٰ ۔ میں نہیں جانتا کہ گیاراں دن ہیں یا گیاراں ہفتہ یا گیاراں مہینے یا گیاراں سال مگر بہر حال ایک نشان میری بریت کے لئے اس مدت میں ظاہر ہوگا جو آپ کو سخت شرمندہ سہو کتابت معلوم ہوتا ہے ” نالش نہ کروں ہونا چاہیے۔ (ناشر) الهمزة : ۲ ۲ بنی اسرائیل: ۳۷