اَربعین — Page 345
روح<mark>ان</mark>ی خزائن جلد ۱۷ ۳۴۵ اربعین نمبر ا میرا دل <mark>ان</mark> کے فقر وفاقہ کو دیکھ کر کباب ہو جاتا ہے۔ <mark>ان</mark> کی تاریکی اور تنگ گذر<mark>ان</mark>ی پر میری ج<mark>ان</mark> گھٹتی جاتی ہے۔ میں چاہتا ہوں کہ آسم<mark>ان</mark>ی مال سے اُن کے گھر بھر جائیں اور سچائی اور یقین کے جواہر <mark>ان</mark> کو اتنے میں کہ اُن کے دامن استعداد پر ہو جائیں۔ ظاہر ہے کہ ہر ایک چیز اپنے نوع سے محبت کرتی ہے یہاں تک کہ چیونٹیاں بھی اگر کوئی خود غرضی حائل نہ ہو ۔ پس جو شخص کہ خدا تعالی کی طرف بلاتا ہے اس کا فرض ہے کہ سب سے زیادہ محبت کرے۔ سو میں نوع <mark>ان</mark>س<mark>ان</mark> سے سب سے زیادہ محبت کرتا ہوں ۔ ہاں <mark>ان</mark> کی بد عملیوں اور ہر ایک قسم کے ظلم اور فسق اور بغاوت کا دشمن ہوں کسی کی ذات کا دشمن نہیں ۔ اس لئے وہ خز<mark>ان</mark>ہ جو <mark>مجھے</mark> <mark>ملا</mark> ہے جو بہشت کے تمام خز<mark>ان</mark>وں اور نعمتوں کی نجی ہے وہ جوش محبت سے نوع <mark>ان</mark>س<mark>ان</mark> کے سامنے پیش کرتا ہوں اور یہ امر کہ وہ مال جو <mark>مجھے</mark> <mark>ملا</mark> ہے وہ حقیقت میں از قسم ہیرا اور سونا اور چ<mark>ان</mark>دی ہے کوئی کھوئی چیزیں نہیں ہیں بڑی آس<mark>ان</mark>ی سے دریافت ہو سکتا ہے اور وہ یہ کہ اُن تمام درا ہم اور دینار اور جواہرات پر سلط<mark>ان</mark>ی سکہ کا نش<mark>ان</mark> ہے یعنی وہ آسم<mark>ان</mark>ی گواہیاں میرے پاس ہیں جو کسی دوسرے کے پاس نہیں ہیں ۔ <mark>مجھے</mark> بتلایا گیا ہے کہ تمام دینوں میں سے دین اسلام ہی سچا ہے ۔ <mark>مجھے</mark> فرمایا گیا ہے کہ تمام ہدایتوں میں سے صرف قرآنی ہدایت ہی صحت کے کامل درجہ پر اور <mark>ان</mark>س<mark>ان</mark>ی <mark>ملا</mark>وٹوں سے پاک ہے۔ <mark>مجھے</mark> سمجھایا گیا ہے کہ تمام رسولوں میں سے کامل تعلیم دینے والا اور اعلیٰ درجہ کی پاک اور پر حکمت تعلیم دینے والا اور <mark>ان</mark>س<mark>ان</mark>ی کمالات کا اپنی زندگی کے ذریعہ سے اعلیٰ نمونہ دکھل<mark>ان</mark>ے والا صرف حضرت سیدنا ومول<mark>ان</mark>ا (۴) محمد مصطفے صلی اللہ علیہ وسلم ہیں اور <mark>مجھے</mark> خدا کی پاک اور مطہر وحی سے اطلاع دی گئی ہے کہ میں اس کی طرف سے مسیح موعود اور مہدی معہود اور <mark>ان</mark>درونی اور بیرونی اختلافات کا حکم ہوں ۔ یہ جو میرا نام مسیح اور مہدی رکھا گیا <mark>ان</mark> دونوں ناموں سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ نے <mark>مجھے</mark> مشرف فرمایا اور پھر خدا نے اپنے بلا واسطہ مکالمہ سے یہی میرا نام رکھا اور پھر زم<mark>ان</mark>ہ کی حالت موجودہ نے تقاضا کیا کہ یہی میرا نام ہو ۔ غرض میرے <mark>ان</mark> ناموں پر یہ تین گواہ ہیں ۔ میرا خدا جو آسم<mark>ان</mark> اور زمین کا مالک ہے میں اُس کو گواہ رکھ کر کہتا ہوں کہ میں اُس کی طرف سے ہوں اور وہ اپنے نش<mark>ان</mark>وں سے میری گواہی دیتا ہے۔ اگر آسم<mark>ان</mark>ی نش<mark>ان</mark>وں میں کوئی میرا