اَربعین — Page 126
روحانی خزائن جلد ۱۷ ۱۲۶ تحفہ گولڑویہ قوم میں سے نہیں ہوگا کیونکہ ضرور تھا کہ جیسا کہ موسوی سلسلہ کا خاتم الانبیاء اپنے باپ کے رو سے حضرت موسیٰ کی قوم میں سے نہیں ہے ایسا ہی محمدی سلسلہ کا خاتم الاولیاء قریش میں سے نہ ہوا اور اسی جگہ سے قطعی طور پر اس بات کا فیصلہ ہو گیا کہ اسلام کا مسیح موعود اسی امت میں سے آنا چاہئے کیونکہ جبکہ نص قطعی قرآنی یعنی گما کے لفظ سے ثابت ہو گیا کہ سلسلہ استخلاف محمدی کا سلسلہ استخلاف موسوی سے مماثلت رکھتا ہے جیسا کہ اُسی کما کے لفظ سے ان دو نبیوں یعنی حضرت موسیٰ اور حضرت محمد مصطفے صلی اللہ علیہ وسلم کی مماثلت ثابت ہے جو آیت كَمَا أَرْسَلْنَا إِلَى فِرْعَوْنَ رَسُولًا لے سے سمجھی جاتی ہے تو یہ مماثلت اسی حالت میں قائم رہ سکتی ہے جبکہ محمدی سلسلہ کے آنے والے خلیے گزشتہ خلیفوں کا عین نہ ﴿۲۵﴾ ہوں بلکہ غیر ہوں ۔ وجہ یہ کہ مشابہت اور مماثلت میں من وجہ مغائرت ضروری ہے اور کوئی چیز اپنے نفس کے مشابہ نہیں کہلا سکتی ۔ پس اگر فرض کر لیں کہ آخری خلیفہ سلسلہ محمد یہ کا جو تقابل کے لحاظ سے حضرت عیسی علیہ السلام کے مقابل پر واقع ہوا ہے جس کی جبکہ بوجہ کما کے لفظ کے جو آیت كَمَا اسْتَخْلَفَ الَّذِينَ مِنْ قَبْلِهِمْ کے میں موجود ہے محمدی سلسلہ کے خلیفوں کی نسبت وجو با وقطعاً مان لیا گیا ہے کہ وہ وہی خلیفے نہیں ہیں جو موسوی سلسلہ کے خلیفے تھے ہاں ان خلیفوں سے مشابہ ہیں اور نیز ساتھ اس کے واقعات نے بھی ظاہر کر دیا ہے کہ وہ لوگ پہلے خلیفوں کے عین نہیں ہیں بلکہ غیر ہیں تو پھر آخری خلیفہ اس سلسلہ محمدیہ کی نسبت جو مسیح موعود ہے کیوں یہ گمان کیا جاتا ہے کہ وہ پہلے مسیح کا عین ہے؟ کیا وہ گما کے لفظ کے نیچے نہیں ہے؟ کیا یہ سچ نہیں ہے کہ حسب منشاء کما کے لفظ کے محمدی سلسلہ کا مسیح اسرائیلی مسیح کا غیر ہونا چاہیے نہ عین ۔ عین سمجھنا تو قرآن کے منطوق نص پر صریح حملہ ہے بلکہ قرآن شریف کی صریح تکذیب ہے اور نیز ایک بے جا تحکم کہ باراں خلیفوں کو تو حسب منشاء کما کے لفظ کے اسرائیلی خلیفوں کا غیر سمجھنا اور پھر مسیح موعود کو جو سلسلہ موسویہ کے مقابل پر سلسلہ محمد یہ کا آخری خلیفہ ہے پہلے مسیح کا عین قرار دے دينا وهذه نكتة مبتكرة وحجة باهرة ودرة من درر تفردت بها فخذوها بقوة واشكروا الله بانابة ولا تكونوا من المحرومين۔ منه المزمل : ۱۶ - النور : ۵۶