اَربعین — Page 73
روحانی خزائن جلد ۱۷ ۷۳ ضمیمہ تحفہ گولڑویہ رسوله بالهدى و دين الحق وتهذيب الاخلاق۔ قل ان افتريته فعلی اجرامی ومن اظلم ممن افترى على الله كذبًا ۔ تنزيل من الله العزيز الرحيم۔ لتنذر قومًا ما انذر أباؤهم ولتدعو قومًا آخرين۔ عسى الله ان يجعل بينكم وبين الذين عاديتم مودة۔ يخرّون على الاذقان سجدا ربنا اغفر لنا انا كنا خاطئين۔ لا تشريب عليكم اليوم يغفر الله لكم وهو ارحم الراحمين۔ اني انا الله فاعبدنی (۲۴) ولا تنسني واجتهد ان تصلنی و اسئل ربک و كن سئولا ۔ الله ولي حنان۔ علم القرآن۔ فباى حديث بعده تحكمون۔ نزلنا على هذا العبد رحمة۔ وما ينطق عن الهوى ان هو الا وحي يوحى دنى فتدلى فكان قاب قوسین او ادنی۔ ذرنی والمكذبين۔ اني مع الرسول اقوم۔ ان يومى لفصل عظيم۔ وانك على صراط مستقیم۔ وانا نرينك بعض الذي نعدهم او نتوفینک وانی رافعک الی و یأتیک نصرتی انى انا الله ذو السلطان۔ ترجمہ۔ اور کہتے ہیں کہ یہ بناوٹ ہے اور یہ شخص دین کی بیخ کنی کرتا ہے۔ کہہ حق آیا اور باطل بھاگ گیا ۔ کہہ اگر یہ امر خدا کی طرف سے نہ ہوتا تو تم اس میں بہت سا اختلاف پاتے یعنی خدا تعالیٰ کی کلام سے اس کے لئے کوئی تائید نہ ملتی۔ اور قرآن جو راہ بیان فرماتا ہے یہ راہ اس کے مخالف ہوتی اور قرآن سے اس کی تصدیق نہ ملتی اور دلائل حقہ میں سے کوئی دلیل اس پر قائم نہ ہو سکتی اور اس میں ایک نظام اور ترتیب اور علمی سلسلہ اور دلائل کا ذخیرہ جو پایا جاتا ہے یہ ہرگز نہ ہوتا اور آسمان اور زمین میں سے جو کچھ اس کے ساتھ نشان جمع ہورہے ہیں ان میں سے کچھ بھی نہ ہوتا اور پھر فرمایا خداوہ خدا ہے جس نے اپنے رسول کو یعنی اس عاجز کو ہدایت اور دین حق اور تہذیب اخلاق کے ساتھ بھیجا۔ ان کو کہہ دے کہ اگر زیادہ تر میں نے افترا کیا ہے تو میرے پر اس کا جرم ہے یعنی میں ہلاک ہو جاؤں گا اور اس شخص سے ز ظالم کون ہے جو خدا پر جھوٹ باندھے۔ یہ کلام خدا کی طرف سے ہے جو غالب اور رحیم ہے تا تو ان لوگوں کو ڈراوے جن کے باپ دادے نہیں ڈرائے گئے اور تا دوسری قوموں کو دعوت دین