انوارالاسلام

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 57 of 581

انوارالاسلام — Page 57

روحانی خزائن جلد ۹ ۵۷ انوار الاسلام ذیل تجویز کو قبول کر کے ہم کو اطلاع دیں۔ اور تجویز یہ ہے کہ اگر اس پندرہ مہینہ کے عرصہ میں کبھی ان کو سچائی اسلام کے خیال نے دل پر ڈرانے والا اثر نہیں کیا اور نہ عظمت اور صداقت الہام نے گرداب غم میں ڈالا اور نہ خدا تعالیٰ کے حضور میں اسلامی توحید کو انہوں نے اختیار کیا اور نہ ان کو اسلامی پیشگوئی سے دل میں ذرہ بھی خوف آیا اور نہ تثلیث کے اعتقاد سے وہ ایک ذرہ متزلزل ہوئے تو وہ فریقین کی جماعت کے روبرو تین مرتبہ انہیں باتوں کا انکار کریں کہ میں نے ہرگز ایسا نہیں کیا۔ اور عظمت اسلام نے ایک لحظہ کے لئے بھی دل کو نہیں پکڑا اور میں مسیح کی ابنیت اور الوہیت کا زور سے قائل رہا اور قائل ہوں اور دشمن اسلام ہوں ۔ اور اگر میں جھوٹ بولتا ہوں ۔ تو میرے پر ایک ہی برس کے اندر وہ ذلت کی موت اور تباہی آوے جس سے یہ بات خلق اللہ پر کھل جائے کہ میں نے حق کو چھپایا ۔ جب مسٹر آتھم صاحب یہ اقرار کریں تو ہر ایک مرتبہ کے اقرار میں ہماری جماعت آمین کہے گی ۔ تب اسی وقت ایک ہزار روپیہ کا بدرہ با ضابطہ تمسک لے کر ان کو دیا جائے گا اور وہ تمسک ڈاکٹر مارٹن کلارک اور پادری عمادالدین کی طرف سے بطور ضمانت کے ہوگا جس کا یہ مضمون ہوگا کہ یہ ہزار روپیہ بطور امانت مسٹر عبد اللہ آتھم صاحب کے پاس رکھا گیا ۔ اور اگر وہ حسب اقرار اپنے کے ایک سال کے اندرفوت ہو گئے تو اس روپیہ کو ہم دونوں ضامن بلا توقف واپس دے دیں گے اور واپس کرنے میں کوئی عذرا اور حیلہ نہ ہوگا ۔ اور اگر وہ انگریزی مہینوں کے رو سے ایک سال کے اندرفوت نہ ہوئے تو یہ رو پیدان کا ملک ہو جائے گا ۔ اور ان کی فتح یابی کی ایک علامت ہوگی ۔ اور اگر ہمارا رجسٹری شدہ اشتہار پاکر جو ان کے نام اور ڈاکٹر مارٹن کلارک صاحب