انوارالاسلام

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 13 of 581

انوارالاسلام — Page 13

روحانی خزائن جلد ۹ الله انوار الاسلام کے وقت جو آخری زمانہ میں آنے والا ہے مہدی کے گروہ اور عیسائیوں کا ایک مباحثہ واقعہ ہوگا اور آسمانی آواز یعنی آسمانی نشانوں اور علامتوں اور قرائن سے یہ ثابت ہوگا کہ الحق مع آل محمد یعنی محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے لوگ جو آل کی طرح اور اس کے وارث ہیں حق پر ہیں اور شیطانی مکائد سے جا بجا یہ آواز آئے گی کہ الحق مع آل عیسی یعنی جو عیسی کے لوگ کہلاتے ہیں وہ حق پر ہیں۔ مگر آخر خدا تعالیٰ کھول کر دکھلا دے گا کہ آل محمد ہی حق پر ہے اور دین اسلام ہی کی فتح ہے ۔ سواے مخالف لو گو دانستہ اپنے تئیں ہلاک مت کر وحق اسلام کے ساتھ ہے اور ہو گا مبارک وہ دل جو باریک سمجھ رکھتے ہیں اور تعصب اور بخل کے گڑھے میں نہیں گرتے ۔ والسلام على من اتبع الهدى المشتهـ خاکسار غلام احمد از قادیان - گورداسپور - مورخه ۵ ستمبر ۱۸۹۴ء