انجام آتھم

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 346 of 448

انجام آتھم — Page 346

روحانی خزائن جلد ۱۱ ۳۴۶ ضمیمہ رسالہ انجام آتھم که بجز اسلام تمام مذہب مُردے ان کے خدا مردے اور خود وہ تمام پیرو مردے ہیں۔ اور خدا تعالیٰ کے ساتھ زندہ تعلق ہو جانا بجز اسلام قبول کرنے کے ہرگز ممکن نہیں ہرگز ممکن نہیں ۔ اے نادانوں! تمہیں مردہ پرستی میں کیا مزہ ہے؟ اور مُردار کھانے میں کیا لذت ؟!!! آؤ میں تمہیں بتلاؤں کہ زندہ خدا کہاں ہے۔ اور کس قوم کے ساتھ ہے۔ وہ اسلام کے ساتھ ہے۔ اسلام اس وقت موسیٰ کا طور ہے جہاں خدا بول رہا ہے۔ وہ خدا جو نبیوں کے ساتھ کلام کرتا تھا اور پھر چپ ہو گیا۔ آج وہ ایک مسلمان کے دل میں کلام کر رہا ہے۔ کیا تم میں سے کسی کو شوق نہیں ؟ کہ اس بات کو پر کھے ۔ پھر اگر حق کو پاوے تو قبول کر لیوے۔ تمہارے ہاتھ میں کیا ہے؟ کیا ایک مردہ کفن میں لپیٹا ہوا۔ پھر کیا ہے؟ کیا ایک مشت خاک ۔ کیا یہ مردہ خدا ہو سکتا ہے؟ کیا یہ تمہیں کچھ جواب دے سکتا ہے؟ ذرہ آؤ ! ہاں ! لعنت ہے تم پر اگر نہ آؤ ۔ اور اس سڑے گلے مردہ کا میر - کا میرے زندہ خدا کے ساتھ مقابلہ نہ کرو۔ دیکھو میں تمہیں کہتا ہوں کہ چالیس دن نہیں گذریں گے کہ وہ بعض آسمانی نشانوں سے تمہیں شرمندہ کرے گا ۔ نا پاک ہیں وہ دل جو سچے ارادہ سے نہیں آزماتے ۔ اور پھر انکار کرتے ہیں ۔ اور پلید ہیں وہ طبیعتیں