رسالہ الوصیت

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 321 of 597

رسالہ الوصیت — Page 321

روحانی خزائن جلد ۲۰ ۳۱۷ رساله الوصیت کی قبریں بنا جو فی الواقع تیرے لئے ہو چکے اور دنیا کی اغراض کی ملونی اُن کے کاروبار میں نہیں ۔ آمین یا رب العالمین ۔ پھر میں تیسری دفعہ دعا کرتا ہوں کہ اے میرے قادر کریم اے خدائے غفور و رحیم تو صرف اُن لوگوں کو اس جگہ قبروں کی جگہ دے جو تیرے اس فرستادہ پر سچا ایمان رکھتے ہیں اور کوئی نفاق اور غرض نفسانی اور بدظنی اپنے اندر نہیں رکھتے اور جیسا کہ حق ایمان اور اطاعت کا ہے بجالاتے ہیں ☆ بدظنی ایک سخت بلا ہے جو ایمان کو ایسی جلدی جلا دیتی ہے جیسا کہ آتش سوزاں خس و خاشاک کو اور وہ جو ۱۶ خدا کے مرسلوں پر بدظنی کرتا ہے خدا اس کا خود دشمن ہو جاتا ہے اور اس کی جنگ کے لئے کھڑا ہوتا ہے اور وہ اپنے برگزیدوں کے لئے اس قدر غیرت رکھتا ہے جو کسی میں اُس کی نظیر نہیں پائی جاتی ۔ میرے پر جب طرح طرح کے حملے ہوئے تو وہی خدا کی غیرت میرے لئے افروختہ ہوئی جیسا کہ اُس نے فرمایا۔ اني مع الرسول اقوم والوم من يلوم - واعطيك ما يدوم - لك درجة في السماء وفي الذين هم يبصرون ولک نری ایت و نهدم ما يعمرون - وقالوا اتجعل فيها من يفسد فيها ۔ قال اني اعلم مالا تعلمون - انی مهین من اراد اهانتك - لا تخف انى لايخاف لدى المرسلون - الى امر الله فلا تستعجلوه بشارة تلقاها النبيون - يا احمدى انت مرادی و معى - انت منى بمنزلة توحیدی و تفریدى وانت منى بمنزلة لا يعلمها الخلق وانت وجيه فی حضرتی اخترتك لنفسى - اذا غضبت غضبت وكلما احببت احببت - أثرك الله على كل شيء الحمد لله الذي جعلك المسيح ابن مريم - لا يسئل عما يفعل وهم يسئلون - وكان وعدا مفعولا يعصمك الله من العدا - ويسطو بكل من سطا ۔ ذالك بما عصوا وكانوا يعتدون - اليس الله بكاف عبده - يا جبال اوبى معه والطير - كتب الله لا غلبن انا ورسلي - وهم من :| بعد غلبهم سيغلبون - ان الله مع الذين اتقوا والذين هم محسنون - ان الذين أمنوا ان لهم قدم صدق عند ربهم۔ سلام قولا من رب رحيم وامتازوا اليوم ايها المجرمون - منه