اَلھُدٰی

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 576 of 822

اَلھُدٰی — Page 576

ا حاله روحانی خزائن جلد ۱۸ ۵۷۲ نزول المسيح تاریخ بیان نمبر شمار یا جس کو اس میں مشرف کی گیا ہوں اس نے مندرج ذیل خارق عادت میگوئیاں لائیں جو نا ظاہر ی میں تاریخ لاہور ۲۰ فروری ۱۹۰۲ء مئی ۱۸۹۳ء پیشگوئی نمبر ۵۵ پیشگوئی نمبر ۵۶ نمبر ۵۶٫۵۵ زنده گواه رویت لکھنے کے لئے طیار ہو گا وہ عنقریب دیکھ لے گا کہ وہ نادم ہوا اور حسرت کے ساتھ اس کا خاتمہ ہوا۔ چنانچہ محمد حسن فیضی ساکن موضع بھیں تحصیل چکوال ضلع جہلم مدرس مدرسہ نعمانیہ واقعہ شاہی مسجد لاہور نے عوام میں شائع کیا کہ میں اس کتاب کا جواب لکھتا ہوں اور ایسی لاف مارنے کے بعد جب اس نے جواب کے لئے نوٹ تیار کرنے شروع کئے اور ہماری کتاب کے اندر بعض صداقتوں پر جو ہم نے لکھی تھیں لعنة الله علی الکاذبین لکھا تو جلد ہلاک ہو گیا۔ دیکھو مجھ پر لعنت کی پر لعنت بھیج کر ایک ہفتہ کے اندر ہی آپ لعنتی موت کے نیچے آگیا۔ کیا یہ نشان الہی نہیں۔ پیر مہر علیشاہ گولڑی نے جب اس کتاب اعجاز لمسیح کا بہت عرصہ کے بعد جواب اردو میں لکھا تو اس بات کے ثابت ہو جانے سے کہ یہ اردو عبارت بھی لفظ بہ لفظ مولوی محمد حسن بھینی کی کتاب کا سرقہ ہے مہر علی شاہ کی بڑی ذلت ہوئی اور مذکورہ بالا الہام اس کے حق میں بھی پورا ہوا۔ صدہا مخالف مولویوں کو مباہلہ کے لئے بلایا گیا تھا جن میں سے عبدالحق غزنوی میدان میں نکلا اور مباہلہ کیا جس کا نتیجہ یہ ہوا کہ اس وقت تو صرف چند آدمی ہمارے ساتھ تھے اور اب ایک لاکھ سے بھی کچھ زیادہ ہیں اور دن بدن ترقی کر رہے ہیں اور اس کے مقابل جا کر دیکھنا چاہئے کہ عبدالحق کے ساتھ کتنے ساتھی ہیں اور اس کی کیا عزت ہے کیا یہ خدا کا نشان نہیں۔ پیشگوئی اگست ۔ নচা یہ پیشگوئی ہر وقت ظہور میں آ رہی ہے ان پیشگوئیوں کے گواہ ہزاروں ہزار آدمی ہیں ۔ مثلاً شیخ رحمت اللہ صاحب۔ منشی ظفر احمد صاحب مولوی محمد حسین صاحب بٹالوی ۔ شیخ نور احمد صاحب ایڈیٹر ریاض ہند امر تسر ۔ مفتی محمد صادق صاحب - حکیم فضل الدین صاح حکیم فضل الدین صاحب بھیروی۔ سید حامد شاہ صاحب وغیرہ۔