اَلھُدٰی

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 565 of 822

اَلھُدٰی — Page 565

روحانی خزائن جلد ۱۸ ۵۶۱ نزول المسيح تاریخ بیان نمبر شمار یا جس وجی سے میں مشرف کیا گیا ہوں اس وحی نے ندرجہ ذیل پیشگوئیں بلائیں جو نیا راہ ہوچکیں تاری امور بقیہ پیشگوئی نمبر ۴۳ زنده گواه رویت کرائیں اور ہر جگہ اس مقتول کی ہمدردی کے لئے بڑے بڑے جلسے کئے اور تجویزیں قرار پائیں کہ سال بسال اس ماتم کا ایک دن مقرر کیا جائے تا یہ واقعہ ہمارے دلوں سے بھولنے نہ پائے اور نظموں اور نثروں میں مریچے اور بین لکھے اور ملک میں شائع کئے اور خدا نے یہ سب کچھ اس لئے ہونے دیا تا پیشگوئی کی عظمت دلوں میں پھیل جائے کیونکہ جس قدر مقتول کو عظمت دی جاوے در حقیقت وہ پیشگوئی کی عظمت ہے وجہ یہ کہ اگر مقتول ایک ذلیل اور حقیر آدمی ہو تو پیشگوئی کو بہت توجہ سے ذکر نہیں کیا جاتا اور اس طرح پر جلد تر وہ بھول جاتی ہے پس خدا نے چاہا کہ لیکھرام کو اس کی قوم بہت کچھ عظمت دیوے تا اس عظمت سے پیشگوئی کی عظمت ثابت ہو۔ اور نیز آریوں کے دل میں ڈال دیا کہ انہوں نے ہمیشہ کے لئے اس کی یادگاریں قائم کیں۔ غرض یہ پیشگوئی ایک عظیم الشان پیشگوئی ہے اور پیشگوئی شیخ نور احمد صاحب مالک مطبع ریاض ہند امرت سر۔ میاں عبد الخالق صاحب امرتسر ۔ میاں قطب الدین صاحب مس گر امرتسر ۔ ڈاکٹر عباداللہ صاحب امرتسر - خدا کی قدرت کہ میرے نشانوں میں سے بہت سا حصہ آریوں نے ہی لیا ہے ۔ لالہ شرمیت آریہ قادیان کو جو قادیان میں زندہ موجود ہے میں نے خبر دی کہ میری دعا سے اس کے بھائی بمبر داس کی نصف قید تخفیف ہوگی اور میں نے اسے کہا کہ خدانے مجھے خبر دی ہے کہ چیف کورٹ سے مثل اپیل ضلع میں آئے گی اور نصف قید معاف کی جائے گی مگر اس کے رفیق کی قید کا ایک دن بھی معاف نہیں ہوگا اور نیز اس کو پنڈت دیانند سرستی کی وفات کی قبل از وقت خبر دی اور لالہ ملا وال ساکن قادیان مدقوق ہو گیا تھا اس کی نسبت میں نے دعا کر کے شفا کی خبر دی ۔ چنانچہ وہ اس مہلک مرض سے شفا پا گیا ۔ اے آریو! ان دونوں اپنے بھائیوں آریوں کو قسم دے کر پوچھو کہ کیا یہ سچ ہے یا نہیں۔ اے سخت دل قوم تم نے یہ تین نشان دیکھ لئے اور خدا کی حجت تم پر پوری ہوگئی اسلام کی تکذیب کرنا اور توہین کرنا اور اسلام میں داخل نہ ہو نا سخت بے ایمانی اورلعنتی زندگی ہے۔ منہ