اَلھُدٰی

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 501 of 822

اَلھُدٰی — Page 501

روحانی خزائن جلد ۱۸ ۴۹۷ نزول المسيح تاریخ بیان جس وحی سے میں مشرف کیا گیا ہوں اسی وجی نے مندرجہ ذیل خارق عادت پیشگوئیاں جلائی تاریخ ظہور ۱۱۹ نمبر شمار پیشگوئی ہیں جو دنیا پر ظاہر ہو چکیں ہزار ہا اُن کے گواہ ہیں جن میں سے بعض اس جگہ لکھے گئے پیشگوئی ۲ لا تيئس من روح الله الا ان روح الله قريب ۔ الا ان و ۱۸۸۲ء نصر الله قريب ۔ ياتيك من كل فج عميق۔ يأتون من كل فج عميق۔ ينصرك الله من عنده ۔ ينصرك رجال نوحى اليهم من السماء ۔ لا مبدل لكلمات الله۔ دیکھو صفحہ ۲۴۱ براہین احمد یہ مطبوعہ ۱۸۸۰ء و ۱۸۸۳ء سفیر ہند پر لیس امرتسر ۔ ترجمہ۔ خدا کے فضل سے نوامید مت ہو یعنی یہ خیال مت کر کہ کوئی میری طرف التفات نہیں کرتا اور نہ کوئی میری نصرت کرتا ہے یہ بات سن رکھ کہ خدا کا فضل قریب ہے خبر دار ہو کہ خدا کی مدد قریب ہے۔ وہ مدد ہر ایک ایسی راہ سے تجھے پہنچے گی کہ کبھی بند نہیں ہوگا اور لوگ ہر یک راہ سے آتے رہیں گے جو بند نہیں ہوگا بلکہ لوگوں کے چلنے سے عمیق ہوتا رہے گا یعنی لوگ ہر ایک راہ سے بکثرت تیرے پاس آئیں گے یہاں تک کہ راہیں عمیق ہو جائیں گی۔ یہ استعارہ اس منشاء کے ادا کرنے کے لئے ہے کہ سلسلہ رجوع خلائق کا کبھی بند نہیں ہوگا اور یہ اُس زمانہ کی پیشگوئی ہے جبکہ مجھے کوئی بھی نہیں جانتا تھا مگر شاذ و نادر جو صرف چند ابتدائی زمانہ کے تعارف والے تھے اور نہ گورنمنٹ کو میری طرف کچھ اس پیشگوئی سے میں سال بعد ہر ایک پہلو سے نصرت الہی اور نیز رجوع خلائق ظہور میں آیا۔ اس پیشگوئی کا بیان کرنا اور پھر پورا ہونا براہین احمدیہ کی شہادت سے ثابت ہے کیونکہ براہین احمدیہ کے صفحہ ۲۴۱ میں یہ پیشگوئی مندرج ہے اور براہین احمد یہ وہ کتاب ہے جو قریباً بائیس برس سے ملک میں شائع ہو گئی ہے ۔ یہ وہ زمانہ تھا کہ جب میں گوشہء تنہائی میں پڑا ہوا تھا نہ مہمان تھے اور نہ کوئی مہمان خانہ تھا ۔ اس واقعہ کو تمام یہ قصبہ جانتا ہے۔ زندہ گواہ رویت کے