اَلھُدٰی

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 443 of 822

اَلھُدٰی — Page 443

روحانی خزائن جلد ۱۸ ۴۳۹ نزول المسيح توریت کے فلسفہ کی ایک جڑھ مانی گئی ہے ایک اور کتاب میں سے چرائی گئی ہے جو موسیٰ کے وقت میں موجود تھی تو گویا ان لوگوں کے خیال میں موسیٰ اور عیسیٰ سب چور ہی تھے۔ یہ تو انبیاء علیہم السلام پر شک ۱ کئے گئے ہیں مگر دوسرے ادیبوں اور شاعروں پر نہایت قابل شرم الزام لگائے گئے ہیں۔ متبتی جو ایک مشہور شاعر ہے اس کے دیوان کے ہر ایک شعر کی نسبت ایک شخص نے ثابت کیا ہے کہ وہ دوسرے شاعروں کے شعروں کا سرقہ ہے۔ غرض سرقہ کے الزام سے کوئی بچا نہیں نہ خدا کی کتابیں اور نہ انسانوں کی کتابیں ۔ اب تنقیح طلب یہ امر ہے کہ کیا در حقیقت ان لوگوں کے الزامات صحیح ہیں؟ اس کا جواب یہی ہے کہ خدا کے ملہموں اور وحی یا بوں کی نسبت ایسے شبہات دل میں لانا تو بد یہی طور پر بے ایمانی ہے اور لعنتیوں کا کام۔ کیونکہ خدائے تعالیٰ کے لئے کوئی عار کی جگہ نہیں کہ بعض کتابوں کی بعض عبارتیں یا بعض فقرات اپنے ملہموں کے دل پر نازل کرے بلکہ ہمیشہ سے سنت اللہ اسی پر جاری ہے۔ رہی یہ بات کہ دوسرے شاعروں اور ادیبوں کی کتابوں پر بھی یہی اعتراض آتا ہے کہ بعض کی عبارتیں یا اشعار بلفظها يا بتغيّر ما بعض کی تحریرات میں پائے جاتے ہیں تو اس کا جواب جو ایک کامل تجربہ کی روشنی سے ملتا ہے یہی ہے کہ ایسی صورتوں کو بجز تو ارد کے ہم کچھ نہیں کہہ سکتے کیونکہ جن لوگوں نے ہزار ہا جزیں اپنی بلیغ عبارت کی پیش کر دیں ان کی نسبت یہ ظلم ہو گا کہ اگر پانچ سات یا دس میں فقرات اُن کی کتابوں میں ایسے پائے جائیں کہ وہ یا اُن کے مشابہ کسی دوسری کتاب میں بھی ملتے ہیں تو اُن کی ثابت شدہ لیاقتوں سے انکار کر دیا جائے اسی طرح اُن لوگوں کو انصاف سے دیکھنا چاہیے کہ اب تک ہماری طرف سے بائیں کتابیں عربی فصیح بلیغ میں بطلب مقابلہ تصنیف و شائع ہو چکی یں اور عربی کے اشتہارات کے علاوہ یں اور کتابوںکے نا یہ ہیں تبلیغ نور ان حصہ اول، نورالحق خطبہ الہامیہ، حصہ ثانی، اتمام الحجه، طب الهامية البدي اعجاز المسح ، کرامات الصادقة سر الخلافه، انجام آتھم نجم البدى من الرحمن، حمامة البشرى تحفہ بغداد، البلاغ ، ترغيب المومنين ، لجة النور " 19 الله اله کلید رساله عربيه حقيقة المهدى، رسالة الطاعون، القصائد قصیدہ رسالہ ہذا، ایک رسالہ عربی بطور خط ہمراہ نظم اُردو ممانعت جہاد مورخہ ۷ جون ۱۹۰۰ء