اَلْحق مباحثہ لدھیانہ — Page 18
روحانی خزائن جلد ۴ ۱۸ پر چه نمبر ۳ مولوی صاحب مباحثہ لدھیانہ نوٹ: اس کے بعد مولوی صاحب نے چند سطر کا پھر ایک سرا سر فضول جواب جس میں اعادہ پہلے ہی بیان کا تھا۔ دیا۔ جس کا ماحصل یہ تھا کہ میرا جواب آپ نے اب تک نہیں دیا۔ چونکہ وہ پرچہ بہت مختصر اور صرف چند سطر میں تھا۔ غالباً انہیں کے ہاتھ میں رہا یا گم ہو گیا بہر حال اس کا مفصل جواب لکھا جاتا ہے اور اس سے مولوی صاحب کے پرچہ کا مضمون بھی بخوبی ذہن نشین ہو جائے گا ۔ افسوس مولوی صاحب کی یہ شکایت کہ ان کے سوال کا جواب نہیں ملا ساتھ ساتھ لگی جاتی ہے۔ ناظرین غور کریں ۔ ایڈیٹر میرزا صاحب بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ ۔ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي آپ نے پھر میرے پر یہ الزام لگایا ہے کہ میں نے آپ کے سوال کا جواب صاف نہیں دیا میں حیران ہوں کہ میں کن الفاظ میں اپنے جواب کو بیان کروں یا کسی پیرایہ میں ان گزارشوں کو پیش کروں تا آپ اس کو واقعی طور پر جواب تصور فرماویں آپ کا سوال جو اس تحریر اور پہلی تحریروں سے سمجھا جاتا ہے یہ ہے نوٹ :- عالی جناب ! ( روح من فدائے تو ) آپ کیوں حیرت میں پڑنے کی تکلیف اٹھاتے ہیں مولوی صاحب تو یہی بے تکی ہانکے چلے جائیں گے جب تک آپ ان کے مافی البطن کے میلان کے موافق یا یوں کہیئے کہ جب تک آپ خلاف صدق و سداد کے جواب نہ دیں۔ اہل بصیرت تسلیم کر چکے ہیں کہ آپ صاف مدلل اور مسکت جواب دے چکے ہیں اور کئی بار دے چکے ہیں۔ آپ نے اس قوم کے بودے تارو پود کو ادھیڑ کر رکھ دیا ہے اسی بات کا دلی شعور مولوی صاحب کو بے قرار کر کے ان کے منہ سے یہ مجنونانہ فقرہ نکلواتا ہے وہ یا د رکھیں کہ ان کی مغالطہ دہی کا وقت جاتا رہا۔ اڈیٹر ١٦