اَلْحق مباحثہ لدھیانہ

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 374 of 598

اَلْحق مباحثہ لدھیانہ — Page 374

روحانی خزائن جلد ۴ ۳۷۴ آسمانی فیصلہ ہو کہ رسول اللہ صلعم کی زیارت ہوئی اور آپ نے اپنی زیارت کی علامت فلاں فلاں پیشگوئی اور قبولیت دعا اور انکشاف حقائق و معارف کو بیان فرمایا پھر بعد اسکے رسول نمائی کی دعوت کریں اور یہ عاجز حق کی تائید کی غرض سے اس بات کیلئے بھی حاضر ہے کہ میر صاحب رسول نمائی کا اعجوبہ بھی دکھلا دیں قادیان میں آجائیں مسجد موجود ہے ان کے آنے جانے اور خوراک کا تمام خرچہ اس عاجز کے ذمہ ہوگا اور یہ عاجز تمام ناظرین پر ظاہر کرتا ہے کہ یہ صرف لاف و گزاف ہے اور کچھ نہیں دکھلا سکتے ۔ اگر آئیں گے تو اپنی پردہ دری کرائیں گے۔ عقل مند سوچ سکتے ہیں کہ جس شخص نے بیعت کی مریدوں کے حلقہ میں کا داخل ہوا اور مدت دس سال سے اس عاجز کو خلیفہ اللہ اور امام اور مجدد کہتا رہا اور اپنی خواہیں بتلاتا رہا کیا وہ اس دعوی میں صادق ہے میر صاحب کی حالت نہایت قابل افسوس ہے خدا ان پر رحم کرے۔ پیشگوئیوں کے منتظر رہیں جو ظاہر ہوں گی ۔ ازالہ اوہام کے صفحہ ۸۵۵ کو دیکھیں ازالہ اوہام کے صفحہ ۶۳۵ ۔ اور ۳۹۶ کو بغور مطالعہ کریں ۔ اشتہار دہم جولائی ۱۸۸۷ء کی پیشگوئی کا انتظار کریں۔ جس کے ساتھ یہ بھی الہام ہے ویسئلونك أحق هو قل اى وربـي انــه لـحـق ومـا انـتــم بمعجزين - زوجناكها لا مبدل لكلماتي - وان يروا أية يعرضوا و يقولوا سحر مستمر ۔ اور تجھ سے پوچھتے ہیں کہ کیا یہ بات سچ ہے۔ کہہ ہاں مجھے اپنے رب کی قسم ہے کہ یہ سچ ہے اور تم اس بات کو وقوع میں آنے سے روک نہیں سکتے ۔ ہم نے خود اس سے تیرا عقد نکاح باندھ دیا ہے میری باتوں کو کوئی بدل نہیں سکتا اور نشان دیکھ کر منہ پھیر لیں گے اور قبول نہیں کریں گے اور کہیں گے کہ یہ کوئی اپکا فریب یا پکا جادو ہے۔ -۱۱-۱۵-۲۳-۱-۲۸-٢٨-٢٧-١٢-٢-٢٧-٢-٢٢-٢ ١-٢-٢ - ١٤-١٠-١ - ٢٨ ٢ سلام - ۱۲-۱۱-۳- ۱۳۱۴ -1-0- -۱-۱۴۰۱-۵-۰۱-۲-۷-۱۲-۱۰-۱۰-۱۱-۳۴-۷-۳۳۴۰۷-۲١٣١٢-٨٠٥ والسلام على من فهم اسرارنا واتبع الهدى الناصح المشفق خاکسار غلام احمد قادیانی - ۲۷ دسمبر ۱۸۹۱ء