اَلْحق مباحثہ لدھیانہ

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 151 of 598

اَلْحق مباحثہ لدھیانہ — Page 151

روحانی خزائن جلد ۴ ۱۵۱ الحق مباحثہ دہلی مباحثه مابین حضرت اقدس مرزاغلام احمد قادیانی مسیح موعود اور مولوی محمد بشیر صاحب بھوپالی دہلی میں پرچہ نمبر (1) مولوی محمد بشیر صاحب بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ الحمد لله وكفى وسلام على عباده الذين اصطفى اما بعد ارباب علم و دین پر مخفی نہ رہے کہ اصل دعوی جناب مرزا صاحب کا مسیح موعود ہونے کا ہے لیکن جناب ممدوح کے محض اصرار بلیغ ۔ ر بلیغ سے مباحثہ حیات و وفات مسیح علیہ السلام میں منظور کیا گیا ہے اور اس مسئلہ میں بھی اصل منصب جناب مرزا صاحب کا مدعی کا ہے لیکن صرف جناب ممدوح کے اصرار سے ہی یہ بھی قبول کیا گیا کہ پہلے یہ عاجز ادلہ حیات مسیح علیہ السلام تحریر کرے اور اس میں بحث صعود ونزول وغیرہ کا خلط نہ کیا جاۓ فاقول بحول الله و قوته وما توفیقی الا به علیه توكلت والیہ انیب۔ جاننا چاہئے کہ دلیلیں حیات مسیح علیہ السلام کی پانچ آیتیں ہیں۔ دلیل اول یہ ہے۔ قال الله تعالى في سورة النساء وَإِنْ مِنْ أَهْلِ الْكِتَبِ إِلَّا لَيُؤْمِنَنَّ بِهِ قَبْلَ مَوْتِهِ وَيَوْمَ الْقِيمَةِ يَكُونُ عَلَيْهِمْ شَهِيدًا ، وجہ استدلال کی یہ ہے کہ لیؤمنئن میں نون تاکید کا آیا ہے اور نون تاکید مضارع کو خالص استقبال کے لئے کر دیتا ہے۔ ماضی اور حال کی تاکید کے لئے نون نہیں آتا ہے ازہری تصریح میں لکھتا ہے۔ ولا يو کد بهما الماضي لفظًا و معنى مطلقًا لا نهما يــخــلــصــان مـدخــو لهما للاستقبال و ذالك ينافی الماضی۔ انتھی اور دوسری جگہ لکھتا ہے النساء: ١٦٠